Deciding a career path is the most critical decision of one’s life. If not provided with proper guidance and mentoring one may end up pursuing a career that doesn’t go in line with one’s interests, abilities or aptitude. Therefore, career counselling is important to understand every child’s interest and aptitude and motivate them to pursue their dreams. In this section, you can find ways to enhance your knowledge on different career options and guidance on how and why you should go for a specific career.
List Article
اپنے کیرئیر کا انتخاب کسی کی بھی زندگی کا بہت نازک فیصلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر مناسب رہنمائی اور تربیت میسر نہ ہو تو ممکن ہے کہ آپ ایک ایسے کیرئیر کا انتخاب کر بیٹھیں جو آپ کی دلچسپیوں، صلاحیت اور رجحان سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ اس لیے کیرئیر کونسلنگ کسی بھی بچے کی دلچسپی اور رجحان کو جاننے اور اسے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے کوشش کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو ایسے طریقے ملیں گے جو مختلف کیرئیر ز کے انتخاب بارے آپ کے علم میں اضافے کا موجب بنیں گے اور آ پ کو کسی بھی مخصوص کیرئیر بارے رہنمائی فراہم کریں گے کہ آپ کو کسی مخصوص کیرئیر کا انتخاب کیوں اور کیسے کرنا چاہیے۔
مضامین کی فہرست
Personality development is one of the most significant aspects in development of children. According to psychoanalysts, most of a child’s personality develops by the age of five. Personality defines character that can be established by providing appropriate attention and enhancing a child’s self-esteem. In order to make a child more groomed and fine in personality, you should know the basic strategies on how to do so. This section will help you in grooming your child’s personality and making him/her good in character.
List Article
بچوں کی پرورش میں شخصیت کی نشو ونما ایک اہم عنصر ہے۔ نفسیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، کسی بھی بچے کی شخصیت پانچ سال کی عمر تک نشوو نما پا جاتی ہے۔ شخصیت کردار کی آئینہ دار ہوتی ہے ۔ منا سب توجہ اور بچے کی عزت نفس کو ترقی دے کر آپ بچے کے کردار کو پختہ بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی بچے کی شخصیت اور کردار کوعمدگی سے پروان چڑھا نے کے لیے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ سب کیسے کیا جائے۔ یہ سیکشن آپ کو اپنے بچے کی شخصیت اور کردار کی بہتر تعمیر کے لیے مدد فراہم کرے گا۔
مضامین کی فہرست
The biggest fear students have is Exam. It is a fact of student life, either it is test, quiz or exam, students get stressed. To overcome fear of exam the only thing a student can do is be prepared for it before time. To get good grades pre test or pre exam preparation is a must. Last moment study will only cause more stress which might lead to poor grades. Different types of exams require different study strategies. Here are some simple strategies that will help you keep pace throughout the year.
List Article
طلباء کا سب سے بڑا خوف امتحان ہوتا ہے۔ طالبعلم کی زندگی کی یہ حقیقت ہے کہ وہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، خواہ یہ ٹیسٹ ہو، پہیلی ہو، یا امتحان۔ امتحان کے خوف پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ طلباء امتحان سے قبل اپنے آپ کو تیار کر لیں۔ اچھے گریڈ حاصل کرنے کے لیے امتحان دینےسے قبل اس کی تیاری لازمی ہے۔آخری وقت میں کی گئی پڑھائی نہ صرف دباؤ میں اضافہ کا باعث بنے گی بلکہ اس سے آپ کے گریڈ مزید نیچے گر جانے کے امکانات ہوتے ہیں۔ امتحانات مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور ہر امتحان کی تیاری کے لیے مختلف حکمتِ عملی اپنائی جاتی ہے۔ درج ذیل میں چند ایسی حکمتِ عملیاں بتائی گئی ہیں جو پورا سال آپ کو ایک مناسب رفتار سے چلتے رہنے میں مدد دیں گی۔
مضامین کی فہرست
Staying at home all day and watching TV might sound fun but as days go by, it makes people unhappier. It’s better to go outside the house and do some activities, be it related to sports, education, arts, politics, etc. Performing activities help’s clear the mind, provides ability to enhance career skills such as time management, interact with different kinds of people to increase social skills, and feel good by accomplishing something. For staying fit and healthy and for getting knowledge on different areas about extra-curricular activities, follow this section.
List Article
تمام دن گھر پر رہ کر ٹی وی دیکھنا اچھا محسوس ہوتا ہے مگر جیسے جیسے دن گزرتے ہیں لوگ اس سے اکتا جاتے ہیں۔ گھر سے باہر نکل کر کھیلوں، تعلیم ، فن یا سیاست سے جڑی کسی سرگرمی میں حصہ لینا ضروری ہے۔ مختلف سرگر میوں میں حصہ لینے سے آپ کو اپنے ذہن کو صاف رکھنے میں مدد ملتی ہے، آپ کو اپنی ٹائم مینجمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کا موقع ملتا ہے، دوسرے مختلف لوگوں سے بات چیت کر کے اپنی معاشرتی صلاحیتوں میں اضافے کا موقع ملتا ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کسی ہدف کو حاصل کرنے کی خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔اپنے آپ کو صحتمند، اور فٹ رکھنے اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے بہت سی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ ہمارے اس سیکشن کو وقتاًفوقتاً دیکھتے رہیے۔
مضامین کی فہرست
No one can succeed in life being all alone. You might be able to perform work without anyone’s help but to move forward, you need the support of your family and friends to push you and provide guidance. Friends and family care for you the most out of anyone in the world and are looking out the best for you. Keep in constant contact with your family and make friends to push you to succeed. In this section, you will learn about the importance on family, friends and social life and different articles related to them.
List Article
زندگی میں کوئی بھی تنہا کامیا ب نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے کہ آپ کئی کام کسی کی مدد کے بغیر کرنے کے قابل ہوں، لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کو اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت رہتی ہے۔ آپ کا خاندان اور آپ کے دوست دنیا میں سب سے بڑھ کر آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ آپ کے لیے بہتری کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اپنے خاندان سے مستقل رابطے میں رہیے اور ایسے دوست بنائیے جو آپ کو کامیابی کی طرف دھکیلتے رہیں۔ اس سیکشن میں آپ خاندان، دوستوں اور سماجی زندگی کی اہمیت بارے ایسے مختلف آرٹیکلز پائیں گے جو آپ کے لیے اور آپ کے بچوں کے لیے مفید ہوں گے
مضامین کی فہرست
A major component of living a fulfilling lifestyle is eating the right food. Most of the world’s diseases are caused by an imbalance in one’s food intake and eating properly is as good as taking medicine. It is important to have a balanced, diverse and moderate nutrition to stay healthy and be happier. Check out our food and nutrition section for getting to know the benefits of health and how are they related to food and nutrition
List Article
درست غذا کھا نا مکمل طرزِ حیات کا اہم جزو ہے۔ دنیا میں ذیادہ تر بیماریوں کی وجہ غیر متوازن غذا ہے، اس لیے مناسب طور پر کھانا اتنا ہی اہم ہے جتنا دوا لینا۔ صحتمندانہ اور خوشی سے بھر پور زندگی کے لیے متوازن، متنوع اور معتدل غذا کھانا ضروری ہے۔ آپ ہمارے غذا اور غذائیت بارے اس سیکشن کو دیکھتے رہیے، یہاں آپ کو صحت کے فوائد ، اچھی صحت کے اچھی غذا سے تعلق اور غذائیت کے بارے معلومات ملتی رہیں گی۔
مضامین کی فہرست
World Health Organization (WHO) defines health as "a state of complete physical, mental, and social well-being and not merely the absence of disease or infirmity.” We all need to stay healthy and staying fit is critical. Fitness doesn’t mean you have to play cricket all day (though it helps) but it can be as simple as taking a daily walk. Keeping fit will help you keep your mind at ease and your body ready for all challenges. This section will give you tips and tricks on staying healthy and motivated.
List Article
عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے مطابق صحت سے مراد مکمل جسمانی، ذہنی، اور معاشرتی بہبود ہے نہ کہ صرف بیماریوں کی عدم موجودگی۔ ہم سب کا صحتمند اورفٹ رہنا ضروری ہے۔ فٹنس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ نے تما م دن کرکٹ کھیلنی ہے(حالانکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے اندارہ ہوتا ہے کہ کرکٹ کا فٹنس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ) اس کا آسان مطلب ہے جیسے کہ آپ کو روزانہ چہل قدمی کرنی ہے۔ اپنے آپ کو فٹ رکھنے سے آپ کو اپنے دماغ اور جسم کو مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاررکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سیکشن میں آپ کو ایسی تراکیب اور تجاویز فراہم کی جائیں گی جو آپ کو صحتمند رہنے پر آمادہ رکھیں گی۔
مضامین کی فہرست
Today we live in the world of information technology. The advent of internet has filled the world with every kind of information. A single search for some word, phrase or sentence provides hundreds of thousands of results. But to deduce the right and authentic information from the bulk of data available is a difficult task. It is imperative in this regard that information deduced should be authentic to be used as reference. On these pages we will provide you informative articles on different subjects. We will publish articles on education, technology, health, and social well being etc. Our articles will not only provide you relevant information but also will add to your knowledge about certain things.
List Article
آج ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں رہتے ہیں. انٹرنیٹ کی آمد نے دنیا کو ہر قسم کی معلومات سے بھر دیا ہے۔ کسی لفظ، محاورے یا جملے کی ایک تلاش ہمیں سینکڑوں، ہزاروں نتائج فراہم کر دیتی ہے۔ لیکن دستیاب اعداد و شمار کی بڑی تعداد سے صحیح اور مستند معلومات اخذ کرنا ایک مشکل کام ہے. اس سلسلے میں ضروری ہے کہ اخذ کردہ معلومات مستند ہونی چاہیں تا کہ انہیں حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ ان صفحات پر ہم آپ کو مختلف موضوعات پر معلوماتی مضامین فراہم کریں گے. ہم تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور سماجی بہبود وغیرہ پر مضامین شائع کریں گے، ہمارے مضامین آپ کو صرف متعلقہ معلومات ہی فراہم نہیں کریں گے بلکہ بعض چیزوں کے بارے میں آپ کے علم میں اضافہ بھی کریں گے.
مضامین کی فہرست
Ever sit through an entire class or presentation only to discover you didn’t learn a thing? Perhaps the instructor wasn’t engaging; perhaps you weren’t in the mood to listen. OK, let’s talk about that then. All of your life you’ve been learning. But have you ever given serious thought to learning how to learn? What does that even mean? I’ll put it this way: just because instructors are talking and you’re sitting there taking notes doesn’t mean you’re learning.
List Article
کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ تمام وقت کلاس میں بیٹھے رہے یا پریزینٹیشن دیکھتے رہے اور آخر میں آپ کو پتہ چلا کہ آپ نے تو کوئی چیز سیکھی ہی نہیں؟ شائد استاد آپ کی توجہ کھینچنے میں ناکا م رہا، شاید آپ سننے کے موڈ میں نہیں تھے۔ ٹھیک ہے! آئیے! پھر اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم زندگی بھرسیکھتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نےاس بات پر سنجیدگی سے غور کیا ہے کہ آخرسیکھنا کیسے سیکھا جائے؟اوراس کا مطلب کیا ہے؟ چلیے میں اسے یوں بیان کرتا ہوں کہ چونکہ استاد لیکچر دے رہا ہے اور آپ کلاس میں بیٹھ کر نوٹس لے رہے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ سیکھ بھی رہے ہیں
مضامین کی فہرست
Schools are institutions where humans get prepared and educated to survive, be successful in the world and to become civilized member of the society they are living in. School is an institution that provides expert teachers to teach children how to read, write and think according to their age and ability.
List Article
سکول ایسے ادارے ہیں جہاں انسانوں کو کامیاب زندگی گزارنےکی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنے معاشرے کے مہذب شہری بن سکیں ۔ سکول، تربیت گاہ کے طور پر انسانوں کو اچھے برے کی تمیز سکھاتے ہیں۔ ایک ادارےکے طورپر سکول ایسے ماہر اساتذہ پیدا کرتا ہے جو بچوں کو پڑھنا، لکھنا سکھاتےہیں اور ان بچوں میں ان کی عمر کے مطابق سوچنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں
مضامین کی فہرست
The most fun you can have is participating in sports and games. There are great games that will help with your mental and physical health; increase your social circle; help with situations that you see in the future; and best of all is that you will have fun. Keep up with this section for information on sports and games and their benefits in your life.
List Article
کھیلوں میں حصہ لے کر آپ بہت ذیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایسے بہت سے کھیل ہیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، جو آپ کے معاشرتی حلقے کو بڑھاتے ہیں، آپ کوایسی صورت حال سے نبردآزما ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں جس سے مستقبل میں آپ کا پالا پڑ سکتا ہے، اور سب سے بڑھ کر کھیلوں سے آپ محظوظ ہوتے ہیں۔ سپورٹس اور گیمز بارے معلومات اور ان کے فوائد بارے جانتے رہنے کے لیے اس سیکشن کو گاہے بہ گاہے دیکھتے رہیے۔
مضامین کی فہرست
Time management is a skill which is much needed to be mastered for happy and successful life. Keeping a balance between work, family, social life and school life is difficult yet very essential, not only for students but for every human being. Developing time management skills is an art that needs practice and other guidance along the way to be mastered. Given below are few tips that can be use to start time management
List Article
ٹائم مینجمنٹ ایک ایسا ہنر ہے جس میں مہارت خوشگوار اور کامیاب زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ کام، خاندان، سماجی زندگی اور سکول لائف میں توازن رکھنا مشکل لیکن ضروری ہے۔ ٹائم مینجمنٹ نہ صرف طلباء بلکہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے۔ ٹائم مینجمنٹ ایک فن ہے، جس میں مہارت کے لیے مشق کے ساتھ ساتھ مزید رہنمائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ ٹائم مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے ہمارے ان صفحات کو ضرور وزٹ کیا کریں۔
مضامین کی فہرست
You may find it hard to take time out of your busy lives for volunteering but the benefits are enormous to you, your family and your community. Finding the right kind of volunteering can help you learn new skills, make new friends, reach out to community and even make advancement in your career. You can also help protect your physical and mental health through volunteering. Find tips on getting started as a volunteer in this section.
List Article
آپ اپنی مصروف زندگی میں رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا مشکل محسوس کرتے ہوں گے مگر آپ ، آپکے خاندان اور معاشرے کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ درست قسم کی رضاکارانہ خدمات اپنانے سے آپ کو نئی مہارتیں سیکھنے، نئے دوست بنانے اور معاشر ے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ اپنے کیرئیر میں بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ رضاکارانہ خدمات سر انجام دے کر آپ اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کو بھی درست رکھ سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں آپ رضا کارانہ خدمات کے لیےتیاری بارے معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔