
نقل و حرکت کی دشواری
ایسے بہت سے ہڈیوں یا اعصاب کے نقائص ہیں جن سے نقل و حرکت میں دشواری آ جاتی ہے۔ ان میں کسی عضو کا کٹنا، فالج، لقوہ، گنٹھیا اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ شامل ہیں۔ نقل و حرکت کی دشواری ، جسم کے نچلے حصے کا نقص ہو سکتی ہے، جس کے لیے بچے کو چھڑی، واکر یا وہیل چیئر استعمال کرنی پڑتی ہے۔ جبکہ جسم کے اوپر والے حصے کی خرابی میں بچہ ہاتھ یا دوسرے اعضا ء استعمال نہیں کر پاتا۔ بچوں کی فعالیت کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے جب وہ نقل و حرکت کی کسی دشواری کا شکار ہوں۔
نقل و حرکت کی دشواری کا شکار بچوں سے نمٹنا:
نقل و حرکت کی دشواری میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں؛
۔ان کے لیے کلاس رومز، لیبارٹری اور فیلڈ ٹرپ کو ان کی پہنچ میں رکھنا
۔ کھلی راہداریاں اور بھیڑ بھاڑ سے پاک کام کرنے کا علاقہ
۔ایسے میز جن کی اونچائی کم یا ذیادہ کی جا سکے
۔ان کے لیے تمام آلات ان کی پہنچ میں ہوں
۔ کسی بھی سرگرمی کا خاکہ بناتے وقت ایسے طریقوں کی تلاش میں رہیں جن کو استعمال میں لایا جا سکے
۔ قدرتی طور پرجسمانی نقص کا شکار بچے اس بات سے پریشان ہو تے ہیں کہ وہ ایسی تمام چیزیں نہیں کر سکتے جو دوسرے بچے کر لیتے ہیں۔ ایسے میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان سے ان کی اس پریشانی بارے بات چیت کریں تاکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرکے اپنی پریشانی کا غبار نکال سکیں۔ بچے کو یہ سمجھنے میں مدد دیں کہ اس طرح کے احساسات کا آنا ایک قدرتی امر ہے مگر ان احساسات بارے وقتاًفوقتاً بات کرتے رہنا چاہیے۔
حوالہ جات: مختلف ویب سائٹس