
مختلف طریقہ ہائے تدریس
اگر آپ لفظ تدریس کے بارے گوگل پر سرچ کریں تو آپ کو بہت سے طریقہء تدریس ملیں گے، مگر سوال یہ ہے کہ کون سا طریقہ تدریس موثر ہے؟
طریقہ تدریس کا براہِ راست تعلق سبق کی پیشکش سے ہے۔ استاد مختلف مضامین کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار استعمال کرتے ہیں، جو کہ عموماً مضمون کی نوعیت اور استاد کے طریقہ تدریس کے مطابق ہوتے ہیں۔ بعض اوقات انہی کو تدریسی حکمتِ عملی اور تکنیک کہا جاتا ہے۔ تعلیم کے میدان میں جدیدیت سے طریقہ تدریس بھی ارتقاء مراحل طے کر چُکا ہے۔ روایتی طریقہ تدریس میں استاد لیکچر دیتا ہے اور طلباء اس کے مختلف حصے نوٹ کرتے ہیں۔یہ طریقہ آج بھی کارگر ثابت ہو سکتا ہے، مگر تعلیمی ارتقاء سے آج کل استاد طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے تجسس کو مہمیز کریں اور روایت سے ہٹ کر سیکھنے اور سوچنے کی خواہش رکھیں۔
تعلیم میں آنے والی ان تبدیلیوں کی بدولت طریقہ تدریس بھی بدل گئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے طریقہ کار نئے نہیں ہیں ، مگر ان سے طلباء کو پرانے طریقوں کو نئے انداز سے استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نیچے چند ایسے طریقہ ہائے کار دیے گئے ہیں جو ٹیکنالوجی کے تعلیم میں انضمام سے اُبھرے ہیں۔