
عدم دلچسپی کے رویے سے نمٹنا
درس وتدریس کبھی بھی آسان کام نہیں رہا۔یہ ایک فن ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مہارت حاصل ہوتی ہے۔ تدریس صرف لیکچر اور ہوم ورک دینے کا نام نہیں ہے۔ یہ بچوں کو محو رکھنے اور مضمون میں ان کی دلچسپی برقرار رکھنے کا فن ہے جو کہ ہمیشہ آسان نہیں ہے۔ بچوں کی کلاس میں دلچسپی برقرار رکھنا اور انہیں اپنے ہدایات پر عمل کرنے پر آمادہ رکھنا ہی کلاس روم کو منظم رکھنا ہے۔ دورانِ کلاس استاد کی سب سے بڑی مشکل بچوں کا عدم دلچسپی کا رجحان ہے۔
طلباء کی عدم دلچسپی نہ صرف استاد بلکہ پوری کلاس کی توجہ بھٹکانے کا موجب بنتی ہے۔ ایسے طلباء جن کو دورانِ کلاس اپنی توجہ مزکور رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے وہ بہت ہی کم ترگریڈ یہاں تک کے سکول میں فیل ہونے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔یہ صرف طالبعلم کی غلطی نہیں کہی جا سکتی؛ یہ استا دکا بھی فرض ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھے کہ آخر طالبعلم ایسے رویے کا اظہار کیوں کر رہا ہے اور کلاس میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہا۔
مثال کے طور پر ؛
۔ایک طالبعلم جو توجہ نہیں دے پا رہا اصل میں وہ ہدایات کو ہی نہیں سمجھ پا رہا؛ اور ممکن ہے کہ یہ ہدایات اس کے سمجھنے کے لیے بہت مشکل ہوں۔
۔ یا وہ پریشان کن خیالات میں گھرا ہوا ہو۔
۔یا ہو سکتا ہے کہ اس کی عدم دلچسپی کی وجہ یہ ہو کہ استاد نے اپنا سبق اچھے طریقے سے تیار نہ کیا ہو اور نہ ہی وہ اسے باقاعدہ طو رپر بچوں کے سامنے پیش کر سکا ہو۔
ایسے اساتذہ جو اپنی ہدایات کو واضع، قابل عمل اور ترغیب سے پر بناتے ہیں وہ عموماً بچوں کی توجہ اپنے سبق پر مبذول رکھوانے میں کامیا ب رہتے ہیں۔
یہاں پر ہم چند ایسے اقدامات کا ذکر کریں گے جو کلاس میں بچوں کی دلچسپی پرقرار رکھنے اور ان کی عدم دلچسپی کی شرح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں؛
۔ بچوں کی ہدایات دینے سے قبل ہی ان کی توجہ اپنے جانب مبذول کرنے کی کوشش کریں
۔ بچوں کو کلاس میں پوری طرح شامل رکھیں اور ان کو اندازہ لگانے دیں کہ کلاس میں آگے کیاہو گا۔
۔ بچوں کو واضع ہدایات دیں
۔ بچوں کو انتخاب کا موقع دیں
۔ ہلکی رفتار سے سبق کی شروعات کریں
۔ بچوں کو اپنے ساتھ بات چیت کے ذریعہ سے شامل رکھیں
۔ کلاس کی ہر سرگرمی کو ترغیب دہ بنائیں
۔ جو بچے سبق پر توجہ دے رہے ہیں ان کی طرف توجہ کریں
۔ اپنی توجہ کو بانٹ کر رکھیں
۔ سرگرمی کا وقت کم رکھیں
۔جن سرگرمیوں میں ذیادہ محنت درکار ہے ان کو ایسے وقت میں سرانجام دیں جب بچوں کی تمام تر توجہ سبق کی جانب ہو۔
۔ ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کا انتخاب کریں جن میں بچوں کی شمولیت لازمی ہو