
سمولیشن میتھڈ(نقل اتارنے والا طریقہ)(طریقۂ مجاز)
اس طریقہ کار میں استاد طلباء کو مختلف سرگرمیاں، کھیل یا منظر تفویض کرتا ہے، جہاں طلباء استاد کی بنائی ہوئی اس خیالی دنیا میں داخل ہوتے ہیں۔ حقیقت سے قریب تر منظر نامے میں طلباء کو مشکلات سے نپٹنا اور ان کا حل تلاش کرنا ہوتا ہے۔ استاد کی تخلیق کردہ خیالی دُنیا کا کنٹرول استا د کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔طالبعلم اس دنیا کی حقیقت کے تجربہ سے گزرتا اوراسے معنی دیتا ہے۔
اس طریقے کی کئی اشکال ہو سکتی ہیں؛
۔ ایک کھیل
۔ ایک کردار
۔ ایک تفویضِ کار
۔ ایک سرگرمی جو استعارے کے طور پر استعمال ہو رہی ہو۔
یہ طریقۂ کار تنقیدی اور تجزیاتی سوچ کو ابھارتا ہے۔ تمام تر منظر مبہم اور کھلا ہے۔ اس عمل سے بچوں میں مشکل کے حل کے مختلف امکانات تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بچوں کو یہ صورتِ حال حقیقی محسوس ہوتی ہے، جس کی وجہ سے بچے ذیا دہ سرگرمی سے اس میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ عمل تجرباتی مشق سے حصولِ مقصد کے تصور کو تقویت دیتا ہے۔
اس عمل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ۳ ضروری اقدام ہیں؛
۱۔ جتنا ممکن ہو اپنے آپ کو پیشگی تیار کریں؛
اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء مشق کے شروع کرنے سے قبل اسکے بارے اچھی طرح سے سمجھ لیں
۲۔ تمام عمل کی بغور نگرانی کریں؛
استاد کو چاہیے کہ وہ تمام عمل کی احتیاط کے ساتھ نگرانی کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء اس عمل کے دوران معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اس تمام عمل کو بخوبی سمجھ رہے ہیں۔
۳۔ اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ نے کس چیز کی آرمائش کرنی ہے؛
نہایت احتیاط سے اس بات کا تجزیہ کریں کہ پورے عمل کے دوران کیا حاصل کیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ دیے گئے کام کے بارے ایک سے ذیادہ مقاصد ہوں
سمولیشن میتھڈ کے فوائد:
۔ یہ حقیقی زندگی کی مشکلات بارے جاننے کا تفریحی انداز ہے
۔ مجاز کی تخلیق حقیقی زندگی کی تخلیقات سے اکثر سستی ہوتی ہے
۔یہ طریقہ حقیقی زندگی کے تمام اگر مگر کا احاطہ کرتا ہے
۔ مجاز میں ہم واقعات کو روک سکتے ہیں، جب کہ حقیقی زندگی میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ اس وقفے سے طلباء کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔