
برین سٹارمنگ یا ذہن لڑانا
یہ طریقۂ تدریس بچوں میں تخلیقی سوچ اور معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیت اُجاگر کرتا ہے۔
۱۔ ایک بڑے یا چھوٹے گروپ میں سے ایک لیڈر اور اس کے ساتھی کا چناؤ کریں
۲۔ اس خیال یا مشکل کی وضاحت کریں جس پر ان لوگوں نے دماغ لڑانا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گروپ میں سے ہر کوئی اس خیال سے پوری طرح آگاہ ہے۔
۳۔ مقرر کردہ نشست کے لیے قوائد و ضوابط بنائیں جن میں درج ذیل شامل ہونے چاہییں؛
۔ لیڈر کے ہاتھ میں نشست کا کنٹرول ہو گا
۔ ہر کسی کو شرکت کا موقع دیں
۔ جب تک تمام تر خیالات اکٹھے نہ ہو جائیں ان کے تجزیے سے گریز کریں
۔ تمام تر شرکاء کی مورونیت کا خیال رکھیں
۔ تمام جوابات کو درج کرتے جائیں
۔ وقت کی ایک حد مقرر کریں اور جب یہ وقت پورا ہو جائے تو نشست پرخاست کر دیں
۴۔ نشست کا آغاز ایک لیڈر کے جواب سے کریں اور پھر باری باری تمام لوگوں کے جوابات کو ریکارڈ کرتے جائیں تاکہ بعد میں ان کا تجزیہ کیا جا سکے
۵۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نشست کے برخواست ہونے سا قبل نہ تو کسی خیال پر تنقید ہو اور نہ ہی اس کا تجزیہ کیا جائے
۶۔ جب نشست تمام ہو جائے تو دیے گئے جوابات کا باری باری تجزیہ کریں
کسی بھی جواب کے تجزیہ کے لیے درج ذیل معیارات کاخیال رکھیں؛
۔دوہرائے گئے جوابات کو علیحدہ کر دیں
۔ ایک جیسے جوابات کو اکٹھا کر دیں
۔ ایسے جوابات کو مسترد کر دیں جو کسی طرح سے بھی موزوں نہ ہوں
اس طریقۂ تدریس میں استاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ؛
۔ ایک میل جول والا اور مددگار قسم کا ماحول فراہم کرے
۔معیار کی بچائے مقدار پر توجہ دے کیونکہ اس عمل کا مقصد ذیادہ سے ذیادہ جوابات حاصل کرنا ہے، ایسے میں استاد کی طرف سے اجازت ہونی چاہیے کہ بچے غیر رسمی جوابات بھی دے سکیں
۔ جوابات دینے کے مرحلے میں کسی بھی ساتھی طالبعلم کی جانب سے تنقید یا رائے کی حوصلہ شکنی کرے
۔ تمام طلباء کو اس مشق میں حصہ لینے کا موقع دے
۔ ابتدا میں بیان کئے گئے خیالات کو توجہ سے سننے ، جسمانی حرکات وسکنات کا جائزہ لینے اور جوابات ریکارڈ کرنے پر مرکوز رکھے، اور پھر ہر جواب کو با آوازِ بلند پڑھے
دماغ لڑانے کے طریقۂ تدریس کے فوائد:
۔ اس عمل میں بچوں کی توجہ ایک خاص موضوع تک رہتی ہے
۔ اچھی خاصی مقدار میں کسی ایک موضوع پر خیالات جمع ہو جاتے ہیں
۔ انفرادی خیالات، اختلافات کا احترام اورقبولیت
۔ بچوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کرنا کہ وہ اپنے خیالات اور رائے کے اظہار کا خطرہ مول لیں۔