
(بحث ومباحثہ(تمام جماعت یا چھوٹے گروہ
بحث کا آغاز بچوں کو اس بات کی اجازت دے کر کریں کہ وہ کردار نبھانے کے دوران اپنے محسوسات کو بیان کریں۔
بچوں کو اُن تمام مہارتوں کی نشاندہی کرنے دیں جو انہوں نے دوران کردار ادا کیں۔
ایسے اعمال کا تعین کریں جن کو شامل کر کے کوئی بچہ ذیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا تھا۔
اس بات پر ضرور بحث کریں کہ آیا یہ کردار حقیقی زندگی کے قریب تر تھے یا نہیں۔
رول پلے کے فوائد
۔ یہ طلباء کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ دوسروں کے کردارادا کر سکیں تاکہ وہ ایک دوسرے شخص کے لحاظ سے کردار بارے اپنے نقطہ نظر کا اظہار کر سکیں
۔اس سے طلباء کو موقع ملتا ہے کہ وہ معاملات کا محفوظ حل تلاش کر سکیں اور انہیں مخلف مہارتوں کے اظہار کا موقع بھی ملتا ہے
۔اس سے طلباء کو سیکھنے کی ترغیب ملتی ہے
۔ یہ طلباء میں تخلیقی سوچ، اندازِ فکر، اور اقدار بارے معلومات میں اضافہ کرتا ہے اور ان کی ذاتی نشو و نما میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
حوالہ جات
۔جانسن ۔ جے، سکیف کے ایم۔ سٹراٹوس جی اے(۲۰۱۲)