
اہداف کا تعین امتحانات کی روشنی میں کریں
نصاب کی منصوبہ بندی کرتے وقت، دیے گئے وقت کے اندر اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا انتظام کریں۔ ایسا کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ ضرور کریں مگر دیے گئے وقت کے اندر رہنے کی کوشش کریں۔ کسی ایک عنوان پر مضمون نویسی پر چار دن صرف کرنا یقیناًبہت ذیادہ ہے چاہے عنوان بچوں کے لیے کتنا بھی جوش دلانے والا کیوں نہ ہو۔ اپنے مضمون کے بارے واضع مقاصد کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ اپنے مضمون کے اجتماعی اہداف کا تعین آپ کو بتا دے گا کہ سبق کے ہر مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کتنے وقت کی ضرورت ہے۔
کچھ اہداف کو آپ آسانی سے حاصل کر لیں گے جبکہ چند اہداف آپ کے بچوں کے لیے مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں استاد کو اپنے بچوں کو ذیادہ وقت دینا پڑے گا مگر یہ وقت دیے گئے وقت کی حدود کے اندر ہونا چاہیے۔ اہداف کے حصول کے لیے استاد کو اپنے منصوبہ کی درجہ بندی کرنا پڑھے گی۔ نصاب کی منصوبہ بندی عموماً متعلم کی تسلی کے لیے ہوتی ہے۔ ہمیں یہ کیوں سیکھنا ہے؟ لیکن کام کی درجہ بندی استاد کے اس سوال کا جواب ہے کہ میں کیا، کیسے کرنے جا رہا ہوں؟