
ٹائم مینجمنٹ
ٹائم مینجمنٹ ایک ایسا ہنر ہے جس میں مہارت خوشگوار اور کامیاب زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔کام، خاندان، سماجی زندگی اور سکول لائف میں توازن رکھنا مشکل لیکن ضروری ہے، نہ صرف طلباء کے لیے بلکہ ہر انسان کے لیے۔
ٹائم مینجمنٹ کی مہارت ایک فن ہے، جس میں مہارت کے لیے مشق کے ساتھ ساتھ اور رہنمائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ ٹائم مینجمنٹ کے لیے ذیل میں نیچے چند نقاط دیے گئے ہیں۔
ذاتی تجزیہ:
آپ اس کی شروعات ذاتی تجزیے سے کر سکتے ہیں۔ اپنے وقت کے بہتر انصرام سے قبل ضروری ہے کہ آپ اس بات کا تجزیہ کریں کہ آپ اپنا موجودہ وقت کیسے گزارتے ہیں۔ یہ تجزیہ کچھ اس انداز میں کریں جس سے آپ کو اندازہ ہو سکے کہ آپ موجوہ صورت میں کسی سرگرمی پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ وقت کے بارے ذاتی تجزیے سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آپ کو مطالعہ، کھانا کھانے اور تفریح کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ اس سے آپ کو اس بات کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ کتنا وقت کا کتنا حصہ وقت کے ضیاع میں چلا گیا، تاکہ آپ آئندہ اس وقت کو موئثر طور پر استعمال کر سکیں۔
مطالعہ کے وقت کے انصرام کا فارمولا:
ایک آزمودہ فارمولا موجود ہے یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو مطالعہ کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ اپنے مضامین کے مطابق منصوبہ بندی کریں، آسان مضمون کے لیے ۲ گھنٹے دیں، اوسط مضمون کے لیے ۳ گھنٹے، اور مشکل مضمون کے لیے ۴ گھنٹے وقت دیں۔ لیکن اس بات کو یاد رکھیں کہ مطالعہ کا انحصار وقت کی مقدار کی بجائے مطالعہ کے معیار پر ہے۔ یہ ٹائم مینجمنٹ کا ایک عام فارمولا ہے جو کہ طالبعلم کی ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر شیڈولنگ:
وقت کی شیڈولنگ اس طریقے سے کی جانی چاہیے کہ یہ آپ کو آرام، اور ہلکا پھلکا کھانے کا موقع بھی دے۔ روزانہ کا شیڈول بناتے وقت تمام ضروریات جیسے کلاسز، کھانا، ہوم ورک، ٹیسٹ، کھیل کے لیے وقت کا خیال رکھیں۔ ان کی ترجیحات ضروری کام سے بعد میں کیا جا سکتا ہے کے لحاظ سے کریں۔ ذیادہ ضروری کاموں کا شیڈول اس وقت پر رکھیں جب آپ ذیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہوں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے آپ پر بوجھ نہ ڈالیں ، اس طرح سے آپ آدھے دن بعد ہی تھک جائیں گے۔