
منصوبہ بندی کرنا اور ترتیب دینا
اپنے کام کے لیے کوئی منصوبہ بندی کرنا، یا کسی ٹاسک کو کرنے کے لیے تفصیلات کو ترتیب دینا ، آغاز میں وقت کا ضیاع محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ جب ایک عمدگی سے بنا ہوا منصوبہ آپ کے ہاتھ میں ہو تو یہ آپ کو مزید موئثر طور پر پڑھنے میں مدد دے گا۔ آپ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، جب آپ جانتے ہوں گے کہ کتنا وقت رہ گیا ہے، اور کسی کام کو کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ اس سے آپ کے کام کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ آپ یہ جان جائیں گے کہ آپ نے پہلے کیا کیا ہے اور آپ کو کیا کرنا ہے۔ اس سے آپ پیچھے رہ جانے، یاکسی چیز کو ادھوار چھوڑنے کی پریشانی سے بچ جاتے ہیں۔
منصوبہ بندی اور ترتیب دینے کا ہنر آپ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے، اور آپ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو کیے جانے والے کاموں پر کنٹرول میں مدد یتا ہے، نہ کہ کام آپ پر حاوی ہو جائیں۔ اپنے وقت کو موئثر طور پر ترتیب دینے کی طرف توجہ دیں، اگر آپ صرف ڈیڈلائن کی مجبوری کی وجہ سے کام کریں گے، تو آپ اپنے آپ کو ہمیشہ تھکا ہوا، اور دباؤ میں محسوس کریں گے۔
اس وقت آپ کے پاس کون سا کام کیا جائے کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی، دوسرے جانب، شیڈولنگ، منصوبہ بندی، اورترتیب دینا آپ کو کوئی بھی ٹاسک بغیر کسی دباؤ کے مکمل کرنے میں مدد دے گا۔
کیسے تر تیب دیا جائے:
اس کی کلید اپنے کام کے وقت کی تقسیم کرکے اس کا ایک ڈھانچہ تر تیب دینا ہے۔ ترتیب دینے کا بہترین طریقہ وہ ہے جو آپ کے لیے کام کرے۔ ہر کسی کے لیے کام کرنے والا کو ئی سنہری اصول نہیں ہے۔ یہاں چند عام تجاویز ہیں جو آپ کو اپنے وقت کو مناسب انداز میں ترتیب دے کر اپنا ایک سسٹم بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔
کرنے کے کام:
۔ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ آپ کے پاس کب کتنا وقت دستیاب ہے۔
۔ ہاتھ میں موجود کاموں کی ایک فہرست مرتب کریں
۔ ان ٹاسک کی ترجیحات متعین کریں، کہ کون سے کام فوری کرنے والے ہیں
۔ اس بارے فیصلہ کریں کہ ہر ایک ٹاسک پر کتنا وقت صرف ہوگا اور کام کے لیے ہدف مقرر کریں
۔کام کے چھوٹے چھوٹے حصوں اور نسبتاً آسان کاموں کو ترتیب دیں (مضامین، اسائنمنٹ، پیپرز)
۔ اپنی توجہ مزکور رکھیں
نہ کرنے کے کام:
۔ ایک ہی بار میں سب کچھ کرنے کی کوشش نہ کریں
۔ اپنے کسی نصاب کو نظر اندازنہ کریں، خاص طور پر ایسے کاموں کو جو نسبتاً آسان ہوں(یا پھر نسبتاً مشکل ہوں)
۔ اپنے دھیان کو بٹنے نہ دیں۔ اپنے ٹائم ٹیبل پر رہیں
۔ کوئی حیلہ تراشی نہ کریں۔
کرنے والے کاموں کی کیا، کیوں اور کیسے کی فہرست:
کیا:
۔ ایک فہرست بنائیں؛
۔ تین سے پانچ ٹاسک کی ایک پریزینٹیشن جو کہ آپ کو ٹاسک کے ایک مرکزی گروپ بارے نشاندہی کر سکتے ہیں اور اس بارے میں آپ کے پاس آسان حوالہ جات ہوں
۔ یہ فہرست آپ کے کام کے ساتھ بڑھتی اور گھٹتی ہے۔
۔ ایک نوٹس بورڈ پر لکھی ہوئی یا ریفریجریٹر پر یا ایسی جگہ جو آپ کو آسانی سے یاد دلا سکے لگی ہوئی چِٹ جو آپ کو اپنی ترجیحات بارے بتا سکے کہ آپ نے کب کیوں اور کیسے کرنا ہے۔
۔ ترتیب دیں:
۔ترتیب دینے کا ہنر ایک تنظیمی آلہ ہے، جو کہ الیکٹرونک، کیلنڈر، پوسٹ اِٹ نوٹ، ای میل، انسٹنٹ میسنجر، ایس ایم ایس یا دوسری مواصلاتی خدمات کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔یہ نہ کرنے والے کاموں کی فہرست بھی ہو سکتی ہے، جس کے لیے وقت مناسب نہیں ہے، لیکن آپ ان کاموں کو بھولنا نہیں چاہتے۔
۔ یہ آپ کو ٹائم لائن بنانے، اپنے ٹاسک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے میں مدد دے گا، تاکہ آپ کام کو سر انجام دے سکیں (لیکن اس فہرست کو کرنے والے کاموں کی فہرست سے علیحدہ کر لیں)
کیوں:
دباؤ کم کرنے کے لیے؛
۔ آپ دباؤ کو کم کر سکتے ہیں ، چیزوں کو ترتیب دے کر اور ان کے لیے ترجیحات کا تعین کرکے اور انہیں اپنی زندگی میں ایک جگہ دے کر۔
اپنے آپ کو یاد دلانے کے لیے؛
کسی نمایاں جگہ پر لگی ہوئی فہرست آپ کو ان کاموں کے بارے یاد دلا سکتی ہے جن کو آپ اہمیت دیتے ہیں۔
تکمیل کی حکمتِ عملی بنائیں؛
۔ جب آپ کو یاد دلایا جائے، اور آپ خود بھی اس کام کے بارے سوچ رہے ہوں، اس کے لیے دستیاب وسائل بارے، اسے مکمل کرنے کی حکمت عملی بارے اور اسے مکمل کرنے کے طریقوں بارے۔
یہ تفریح بھی ہو سکتا ہے!
فہرست کے ساتھ کھیلنے سے آپ کو اس بات کے لیے حوصلہ افزائی ملتی ہے کہ آپ اس کے حل کے لیے غیر روایتی انداز میں سوچ سکیں
۔ فہرست کے ساتھ تصاویر اور اشکال سے مزین کر کے اسے مزید لطف دینے والی پریزینٹیشن میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
کیسے:
۔ٹاسک کی شناخت کریں
۔اس کی تکمیل کے لیے ایک ادارتی نظام بنائیں
۔ کاموں کو الیکٹرونک کیلنڈر، پوسٹ اٹ نوٹ، ای میل ، انسٹنٹ میسنجر، ایس ایم ایس اور دوسری مواصلاتی خدمات میں درج کر لیں
۔ اپنے دوستوں، خاندان اور ساتھیوں سے ان کی مدد اور رائے کے لیے جو کام آپ کر رہے ہیں اور جہاں تک کر لیا ہے، ان سے شیئر کریں۔
۔ مکمل ہونے والے کاموں کو کاٹ دیں اور ان کی تکمیل کا جشن منائیں
۔ کرنے کے کاموں کی فہرست کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
حوالہ جات:دی سٹڈی گائیڈ اینڈ سٹریٹیجیز