
سیلف ڈسپلن (خود انضباطی) پیدا کرنا
سیلف ڈسپلن (خود انضباطی) کی بہترین تعریف یوں ہے؛
ایسا کرنے کی صلاحیت جو آپ جانتے ہیں کہ آپ کو نا چاہیے، بیشک آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں سیلف ڈسپلن کہلاتا ہے۔
سیلف ڈسپلن کا مطلب ہے کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے کوئی کام کرنا ہے، تو آپ اُٹھ کر وہ کام کر دیتے ہیں بجائے اس کے کہ آپ اس سے بچنے کے بہانے سوچتے رہیں۔عموماً اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ کو تفریحی، آسان اور جلدی سے ہو جانے والے کاموں کی طرف قدرتی خواہش پر قابو پانا ہے اور ایسے کام کرنے ہیں جو مشکل مگر کرنے ضروری ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسی چیزیں جو دیرپا کامیابی اور خوشی لاتی ہیں ان کے لیے بہت سے گھنٹوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔ سیلف ڈسپلنکا مطلب ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کی بے معانی خلل کو نظر انداز کرنا اور اپنی توجہ کو اپنے اہداف کے حصول کی طرف مزکور رکھنا ہے۔
دماغ کی تربیت، سوچ کا مثبت انداز اپنا کر، اپنے عمل اور بول چال کو بہتر بنا کر اپنے اہداف کو حاصل کرنے سے آپ سیلف ڈسپلن پیدا کر سکتے ہیں۔
سیلف ڈسپلن کیسے پیدا کیا جائے؟
۔ چھوٹے ٹاسک جن کا دورانیہ ۱۵ منٹ سے ذیادہ نہ ہو سے شروعات کریں
۔ ٹاسکس کو تمام دن پر تقسیم کریں
۔کسی بھی ٹاسک کو ٹھیک اسی وقت سرانجام دیں جو آپ نے اس کام کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔
۔ اپنے شیڈول کو کم از کم دو ماہ تک جاری رکھیں۔ اس سے آپ کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنے میںآسانی ہو گی۔ اور کام کو شروع کرنے پر اپنی توجہ مزکور کر کے آپ حیلہ تراشی سے بھی بچ سکتے ہیں۔
۔ اپنی ترقی کا ریکارڈ رکھیں؛ اس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ایک کام کتنا وقت لیتا ہے۔
۔ بجائے اس کے کہ آپ اپنی تمام تر توانائی لگا کرکسی ایک دن میں بہت سے گھنٹے کام پر وقف کر دیں اور دوسرے دن کے لیے کچھ نہ چھوڑیں، ہر کام کے لیے یکساں طور پر ایک مخصوص وقت مقرر کریں
۔ سیلف ڈسپلن کا آغاز اپنے وقت کے انصرام سے شروع کریں اور پھر اس پر کاربند رہیں
۔ جب آپ ٹاسک کنٹرول کرنا شروع کر دیں گے، آپ سیلف ڈسپلن شروع کر رہے ہوں گے، اور وقت کے انصرام سے آپ کی خو د اعتمادی میں بھی اضافہ ہو گا۔
۔ اپنی ترقی کا جائزہ لیں، اور اپنے سرانجام دیے گئے کاموں کی واضع تصویر حاصل کرنے کے لیے ان کا ریکارڈ رکھیں اور یہ کہ آپ کیسے اگلی مرتبہ ان کاموں کو بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔
۔ روزانہ کی شیڈولنگ بہت اہم ہے، اپنے کام کی ترجیح کا تعین کریں اور جانیں کہ کون سا کام اہم ہے اور کون سا کام بعد میں کیا جا سکتا ہے۔
۔ اگر آپ کسی کام کو اپنی خواہش کے مطابق وقت میں ختم نہیں کر سکے تو مایوس نہ ہوں۔
۔اگر آپ کسی وقت خود کو مایوس سا محسوس کریں تو جان لیں کہ یہ سب قدرتی ہے۔ ایک وقفہ لیں، اپنے آپ کو تروتازہ کریں، اور پھر اپنے شیڈول کے مطابق کام پر لگ جائیں۔
۔ اور یاد رکھیں اگر آپ نے روٹین توڑ دی ہے تو اسے دوبارہ سے شروع کر دیں!