
روزانہ شیڈولنگ
وقت کے موئثر انصرام کے لیے ٹرم اور ہفتہ وار شیڈولنگ ہی کافی نہیں۔ ایک طالبعلم کو ذیادہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بھی شیڈولنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر شام اپنے اگلے دن کا شیڈول طے کریں۔ یہ ایک کرنے کی کام کی فہرست کی طرح ہے۔ ہر ٹاسک کی تکمیل کے بعد اس کے سامنے نشان لگا دیں۔ اس سے آپکو اگلا ٹاسک مکمل کرنے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔
اپنا روزانہ کا شیڈول طے کرنے کے لیے درج ذیل پر عمل کریں؛
۔ اپنے ہفتہ وار شیڈول سے ان کاموں کی فہرست نکالیں جو آپ نے آج کے دن میں کرنے ہیں۔
۔ کاموں کی ترجیح ان کی اہمیت کے لحاظ سے طے کریں
۔ گذشتہ دن کے نامکمل کام جن کا آج ہونا ضروری ہے انہیں فہرست میں ڈالنا نہ بھولیں۔
۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ کیا کوئی ایسی سرگرمی ہے جس کا آنے والے دن میں مکمل ہونا ضروری ہے۔
روزانہ شیڈولنگ کا نمونہ:
دن میں بچے ہوئے گھنٹے:
روزانہ کی سرگرمیاں:گھنٹے گزارے
سونا:
ذاتی نگہداشت:
کھانا تیار کرنا/کھانا/صفائی وغیرہ:
خاندان کے ساتھ گذارنے کا وقت:
دوستوں کے ساتھ تفریح کا وقت:
آرام/ٹی وی/کھیل :
ورزش/کھیل:
نقل و حمل (سکول، کام وغیرہ پر جانا آنا)
ٰانٹرن شپ/کام:
کلاسز:
مطالعہ:
دیگر: