
کھیل اور بیرونی سرگرمیاں
ہر کو ئی اپنے فارغ وقت میں کھیلنا پسند کرتا ہے؛ خواہ وہ ویڈیو گیم، بورڈ گیم یا کمپیوٹر گیم ہو، یا پھر باہر جاکر فٹبال، ٹینس، بیڈ منٹن ، اور باسکٹ بال کھیلنا ہو یا صرف درختوں پر چڑھنا۔ یہ تمام تفریح اور خوشی کے ذرائع ہیں۔ ہر کھیل کا انسان پر مختلف اثر پڑتا ہے۔ نفسیات دانوں کے رائے میں جب بچے باہر کھیلتے ہیں تو ذیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔ وہ اپنی زندگیوں میں ذیادہ مہم جو، تخلیقی اور تصوراتی ہو جاتے ہیں۔ باہر کھیلنے والے بچوں کا دماغ، گھر کے اندر کھیلنے والے بچوں کی نسبت ذیادہ تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس کے بہت سے اثرات ہیں، اس سے نہ صرف وہ اچھے متعلم بن جاتے ہیں اور سکول میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، بلکہ ان کی موجودگی زندگی کی علامت بن جاتی ہے (وہ ذیادہ دوست بناتے ہیں)۔ ہر کوئی فعال تصور کے حامل بچوں سے کھیلنا چاہتا ہے۔ باہر کھیلنے کے فوائد نہ صرف ذہنی صحت، بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی ہیں۔ ظاہر ہے جو بچہ باہر کھیلتا ہے وہ گھر میں کھیلنے والے بچے سے ذیادہ چست ہوگا۔ اس بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ بچوں کی زندگی پر اس کے دیرپا اثرات ہوتے ہیں۔ اس لیے اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ اپنے کھیل کے وقت کو ذیادہ موثر طور پر گزار سکیں۔