
مسابقت اور مقابلوں کے لیے حوصلہ افزائی
ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو کچھ آپ اس تجربے سے حاصل کرتے ہیں اس میں ہار یا جیت سے فرق نہیں پڑتا ۔ کارل لیوس کے مطابق، یہ سب صرف سفر کے متعلق ہے، نہ کہ نتائج بارے۔ اور آپ چاہے کوئی مقابلہ ہار ہی کیوں نہ جائیں آپ ہمیشہ سیکھتے ہیں۔ یہ زندگی بھر کام آنے والا کوئی سبق یا اگلے مقابلہ میں کام آنے والی کو ئی نصیحت، یا آنے والے وقت بارے ایک واضع تصور۔ لیکن جب تک آپ مقابلے میں ہیں تو اپنی انتہائی بہتر کارکردگی دکھائیں۔ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور جو کچھ آپ کر رہے ہیں اس کے بارے میں پر اعتماد رہیں۔یہاں مقابلہ کے متعلق کچھ اقوال دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ذیادہ تر اقوال دوڑنے والے کھلاڑیوں کے ہیں مگر یہ عام زندگی کے لیے بھی اتنے ہی کار گر ہیں؛
چمپئین اس وقت چمپئین نہیں بنتے جب وہ کوئی مقابلہ جیتتے ہیں، بلکہ ان گھنٹوں، دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں میں بنتے ہیں جو وہ اس کی تیاری میں صرف کرتے ہیں۔ فتحیابی کی کارکردگی بذاتِ خود ان کے چمپئین شپ کردار کی ایک جھلک ہے۔ ٹی۔ایلن آرمسڑانگ
میں کھیل اور مقابلوں کو ایسی چیزوں کے طور پر دیکھتا ہوں جو زاتی طور پر میر ے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ ان سے میں نے زندگی می مہارتیں سیکھیں۔ اگر ہم اپنے آپ کو عزت اور عظمت کے ساتھ لے کر چلیں اور اپنی بھر پور کوشش کریں۔ یہاں تک کہ اگر ہم اپنے منہ کے بل گر بھی جائیں، جیسا کہ بعض اوقات ہوتا ہے۔ تب بھی میں سوچتا ہوں کہ لوگ مجھے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور یہی کھیل اور اولمپک کا پیغام ہے۔ جوئے چیک
اولمپک گیمز کے بارے سب سے اہم بات جیتنا نہیں بلکہ اس میں حصہ لینا ہے، جیسا کہ زندگی میں سب سے اہم بات فتح نہیں بلکہ فتح کے لیے کوشش ہے۔ ضروری بات فتح کرنا نہیں بلکہ اچھی طرح سے لڑنا ہے۔ اولمپک کریڈ