
سکول کی کینٹین اور باہر جاکر کھانے بارے یاد رکھنے کی چیزیں
گھر سے لنچ تیار کر کے لے جانا ہمیشہ اچھی بات ہے۔ باہر کا کھاناغیر صحتمند ہو سکتا ہے۔ آپ جب اپنے ارد گرد سب کو غیر صحتمند کھانا کھاتے دیکھتے ہیں تو آپ کو اس میں بہت کشش محسوس ہوتی ہے کیونکہ باہر کا کھانا دیکھنے اور چکھنے میں اچھا محسوس ہوتاہے، لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔کیلوریز اور چکنائی سے بھرپورفاسٹ فوڈکسی بھی انسان کو جسمانی طور پر نیچے لے جاتا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ وزن کا بڑھنا ہے۔ جو کھانا ہم کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، صحیح یا غلط کھاناہماری بہت سی چیزوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جیسا کہ؛
۔ ذہنی صلاحیت
۔ جذباتی صحت
۔ توانائی
۔ طاقت
۔وزن
۔ مستقبل میں آپ کی صحت
اس لیے کوشش کریں کہ گھر سے صحتمدانہ لنچ لائیں اور اگر آپ کو باہر سے کھانا پڑے تو کھانے کا انتخاب سمجھداری سے کریں کیونکہ ہم وہ جو کھاتے ہیں وہی ہوتے ہیں۔