
سکول میں ہنگامی حالات کی صورت میں کیا کرنا چاہیے
اپنے طلباء، سٹاف اور مہمانوں کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کے لیے کچھ سکول نصابی سال کے دوران مختلف قسم کی مشقوں کا اہتمام کرتے ہیں جن میں آگ لگنے، عمارت کے بند ہو جانے، سخت موسم اور زلزلہ جیسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کی جاتی ہے۔ مگر یہاں پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے عام یاد رکھی جانے والی باتوں کا اعادہ کیا گیا ہے؛
ا۔ پُر سکون رہیں، عام فہم (عقل) کا استعمال کریں، اور امداد فراہم کریں۔ عمل کرنے سے قبل سوچنے کے لیے وقت لیں
۲۔ فوری طور پر عمارت کو خالی کر دیں جب آپ کو آلارم سنائی یا دکھائی دے، جب انتظامیہ آپ سے ایسا کرنے کو کہے، یا جب عمارت آپ کی زندگی کے لیے خطرناک ہو جائے، جیسا کہ قدرتی گیس کی بُوآنے کی صورت میں۔
۳۔ مزید ہدایا ت کے لیے ہنگامی حالات میں اجتماع کی جگہ کا رُخ کریں
۴۔ ہنگامی حالات کے علاوہ دیگر وجوہات کے ٹیلی فون کا استعمال نہ کریں
۵۔فوری طور پر اپنے اپنے استاد یا انتظامیہ کی پیروی کریں، چیزوں کو جلد بازی کی نظر نہ کریں، ایسی صورت حال میں پرسکون رہنابہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
۶۔ہنگامی حالات میں ہمیشہ محتاط رہیں
۷۔ سکول سے باہر نکلنے کے تمام راستوں بارے جانیں