
سکول میں غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا
سکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک سمجھدارانہ انتخاب ہے۔ اس سے کام کرنے کی صلاحیت، لوگوں کے ساتھ معاملات کرنے کی صلاحیت اور انتظام و انصرام کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے آپ کو نئے لوگوں سے ملنے، مزید دوست بنانے اور اپنے ساتھیوں سے میل ملاقات کا موقع ملتا ہے۔ غیر نصابی سرگرمیاں ایک طالبعلم کو ٹائم مینجمنٹ اور سٹریس مینجنمٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں جس سے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ غیر نصابی سرگرمیوں سے کالج میں داخلے کے امیدوارکی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سٹڈیز سے یہ بات ثابت ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء نصابی سرگرمیوں میں بھی بہتر سکور کرتے ہیں۔ تھیچر۔ایریزونا کے ایک سکول کونسلر کا کہنا ہے کہ ایسے بچے اپنے وقت کا بہتر انصرام کرنا، اپنے دباؤ کو کم کرنا سیکھ جاتے ہیں اور ایک سے ذیادہ چیزوں میں انتہائی مہارت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
مجموعی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء اپنی نصابی اور روزمرہ کی زندگی کی مہارتوں میں بہتری پاتے ہیں جیسا کہ نظم و ضبط، ہدف کا تعین کرنا، ٹیم ورک، احتساب اور ذمہ داری۔ ایسے طلباء اپنے آپ کو بعد از ثانوی تعلیم کے لیے بھی بہتر طور پر تیار پاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایسے طلباء بعض اوقات یہ بھی دریافت کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کلاس سے باہر ایک باسکٹ بال یا شطرنج کلب میں جو سیکھا وہ آنے والے وقت میں ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں ان کے کام میں مدد دے گا۔