
سکول میں دوستوں کا انتخاب اور دوستی کیسے کی جائے؟
اچھے دوستوں کا ہونا بہت اہم ہے۔ آپ جِس صحبت میں بیٹھتے ہیں اس کا آپ پر اثر ہوتا ہے(آدمی ہمیشہ اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے)۔ اس لیے ہمیشہ اچھے دوست بنائیں، جو آپ کو پڑھنے اور محنت کی ترغیب دیں، جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں اور جو آپ کی خوشی کو اپنی خوشی کی طرح منائیں۔ زندگی میں بہت سے دوست آئیں اور جائیں گے، مگر اہم بات یہ نہیں ہے کہ آپ کی دوستی کتنے لمبے عرصے سے ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ اچھا دوست آپ سے جو آپ ہیں کی وجہ سے محبت کرے گا۔ اس لیے اس سے پہلے کے آپ کسی کو اپنے اچھے دوست کا درجہ دیں، ایسی علامات دیکھیں کہ وہ واقعی ایک اچھا دوست ہے۔
ایک اچھے دوست کی عام نشانیوں میں شامل ہیں؛
۔ جو ہر بات پر آپ کی حمایت کرے گا
۔ جو آپ کو سخت محنت کے لیے ترغیب دے گا
۔جس پر آپ بھروسہ کر سکیں اور جو آپ کو پرکھے گا نہیں
۔ جو آپ کو نیچا نہیں دکھائے گا یا جان بوجھ کر آپ کے احساسات کو ٹھیس نہیں پہنچائے گا
۔جو مہربان ہے اور آپ کے لیے احترام رکھتا ہے
۔ جو آپ سے اپنے انتخاب کی بدولت محبت کرے گا نہ کہ اس وجہ سے کہ اسے آپ سے محبت کرنی چاہیے
۔ جس کی صحبت سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں
۔ جو وفاداری دکھاتا ہے
۔ جو قابل اعتبار ہے اور آپ کو حقیقت بتانے پر آمادہ، تب بھی جب یہ بہت مشکل ہو
۔ جو آپ کے ساتھ ہنس سکتا ہو
۔جو مشکل وقت میں آ پ کے ساتھ کھڑا ہونے پر آمادہ ہو
۔ جو آپ کو ہنساتا ہے
۔ جو ہمیشہ آپ کی سنتا ہے
۔ جو آپ کے رونے پر روتا ہے