
ہجوں (سپیلنگ) کی عام غلطیاں
بہت سے لوگوں کو انگریزی زبان کے ہِجوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کی ایک وجہ انگریزی زبان میں موجود بے شمار تفاوضات بھی ہو سکتی ہے۔ انگریزی الفاظ کے ہجے کرنا طلباء اور مصنفین کے لیے ایک مشکل کام ہے۔ اس میں آج کے دور میں ای میل اور فون، ٹیبلٹ وغیرہ پر استعمال ہونے والی اختصاری زبان سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
وہ ہیں، ان کے اور یہاں؛
They\’re, There and Their، انگریزی زبان میں یہ تینوں الفاظ ایک ہی طرح سے ادا ہوتے ہیں، مگر ان سب کے ہجے استعمال کے لحاظ سے مختلف ہیں
Thereجگہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر؛ یہاں پہلی عمارت میں ایک لائیبریر ی ہے(There is a library in the first building)۔ یہ وہاں ہےIt is over there))
They\’ reدرحقیقت They areکی مختصر شکل ہے۔ مثال کے طورپر وہ اس عمار ت میں نہیں ہیں(They\’re not in this building)
Theirایک ملکیتی ضمیر ہے۔ مثال کے طور پر، ان کی لائیبریری اگلی سڑک پر واقع ہے(Their library is located on the next street)
یہاں پیروی کرنے کے لیے اضافی حکمتِ عملیاں دی گئی ہیں؛
ایک بنیاد کے طور پر؛
۔ بنیاد کے طور پر؛
مندرجہ ذیل کواپنے ہجوں کی مشکلات اور استعمال میں مدد دینے کے لیے آپ ایک کتا ب میں نوٹ کر سکتے ہیں؛
۔ دوستوں کو ای میل اور ٹیکسٹ کرتے ہوئے ہجوں کی مشق کریں
۔ متن کے اختصاریے بنائیں، یاد رکھیں کہ آپ کی تعلیم اور روزگار میں آپ کو رسمی اندازِ تحریر کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے یہ اختصاریے مناسب نہیں ہیں۔
۔ ایک نوٹ بک رکھیں اور اس میں ان الفاظ کی فہرست مرتب کریں جو آپ اکثر غلط ادا کرتے ہیں یا جن کی ادائیگی میں آپ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
۔ عام طور پر غلط العام اور درست الفاظ سے باخبر رہیں یا ان کی فہرست بنا کر رکھ لیں
۔ ہجوں کے قوانین کی ایک فہرست مرتب کر لیں۔
۔اہم کاغذات جو آپ بھیجتے یا دوسروں کو دیتے ہیں ان کے بارے؛
۔ اگر یہ ستاویز کمپیوٹر پر ہے تو اس کے ہجے ضرور چیک کر لیں۔ نوٹ: ای میل کے کچھ سوفٹ وئیر (آؤٹ لُک وغیرہ) کو خودکار انداز میں جیسے ہی آپ لکھیں گرائمر اور ہجے چیک کرنے پر لگایا جا سکتا ہے، یا اس دستاویز کو بھیجنے سے قبل چیک کیا جا سکتا ہے۔
کاغذ پر چھپی ہوئی تحریر کو غلطیوں کے لیے دوبارہ پڑھیں؛
ایسے الفاظ کی طرف توجہ دیں جو آپ عموماًغلط ادا کرتے ہیں یا جن کا استعمال غلط ہوتا ہے، اور ان الفاظ کو اپنی نوٹ بک میں تحریر کر لیں۔
اپنے کسی محترم اور قابلِ اعتماد شخص سے دستاویز کا تجزیہ کرو ا لیں؛
یہ عام طور پر ایک مشکل کام ثابت ہوتا ہے کیونکہ ہم متن کے ساتھ ساتھ ہجوں پر بھی رائے پاتے ہیں۔ لیکن یہ ایک مثبت چیز ہے، چونکہ ہمیں نصیحت پر عمل نہیں کرنا ہوتا ، مگر آپ ان کے رائے کا ضرور شکریہ ادا کریں، اور پھر اپنا فیصلہ کریں کہ آپ نے ان کی نصیحت پر عمل کرنا ہے یا نہیں۔
۔ دستاویز کے حاشیہ میں ہجوں بارے مقامی قوانین کا ضرور اندراج کر لیں اگر آپ کے قارئین بین الاقوامی نوعیت کے ہیں۔
۔ اگر آپ کے سکول میں لکھائی میں مدد دینے والا مرکز موجود ہے تو اس سے ضرور استفادہ کریں۔
لغت کا استعمال کریں؛
لغت میں الفاظ کے معانی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔یہ لفظ کی مختلف شکلوں کے ہجے بھی بتاتی ہے، ان کے جمع اور مجہول استعمال کے بارے بھی معلومات دیتی ہے۔
آن لائن وسائل میں شامل ہیں؛
۔ ڈکشنری ڈاٹ کام
۔ ڈکشنری ڈاٹ نیٹ
۔ مریم ویبسٹر آن لائن
کیونکہ انگریزی زبان اپنے ہجوں کے لحاظ سے کافی غیر معمولی زبان ہے، اس لیے کوئی بھی ڈکشنری آپ کو انگریزی ہجوں کے قوانین سے استثناء ڈھونڈھنے میں مدد دے گی۔ متبادل ہجے خصوصاً برطانوی بمقابلہ امریکی کا نوٹ کیا جانا بھی ضروری ہے۔
حوالہ جات: سٹڈی گائیڈ اینڈ سٹریٹجی
ہجوں کی عام غلطیاں؛
Their ، Theyکی ملکیتی شکل ہے
there (اس جگہ پر)
they\’re ،they are کا اختصاریہ ہے
accept(ایک فعل کے طور پر اس سے مراد لینا یا کسی گروپ میں شمولیت اختیار کرنا ہے)
except (عموماً یہ ایک حرفِ ربط ہے، اس کے معانی لیکن اور صرف کے ہیں)
who\’s، who is یاwho has کا اختصاریہ ہے
whose، who کی ملکیتی شکل ہے
its، it کی ملکیتی شکل ہے
it\’s، it isیاit has کا اختصاریہ ہے
your، you کی ملکیتی شکل ہے
you\’re، you are کا اختصاریہ ہے
affect(عام طور پر ایک فعل کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کے معانی ہیں اثر)
effect(عام طور پر ایک فاعل ہے، اور اس کے معانی ہیں نتیجہ)
than(مقابلے کے لیے استعمال ہوتا ہے)
then ماضی میں وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے
were یہ ہونے کے لیے فعل کی شکل ہے
we\’re،we are کا اختصاریہ ہے
where کا تعلق جگہ یا مقام سے ہے