
ٹیچر کے لیکچر کے دوران نوٹس کیسے لیے جائیں
۔ بہتر نوٹس لینے کی غرض سے آپ کا کلاس میں متوجہ ہونا ضروری ہے
۔سکول میں صاف ذہن اور مثبت رجحان کے ساتھ علم حاصل کرنے کے لیے جائیں
۔ ہمیشہ وقت کے پابند رہیں اور وقت کر سکول آئیں۔ عام طور پر کسی بھی موضوع بارے تعارف اور اس کا ڈھانچہ لیکچر کے شروع میں بتا دیا جاتا ہے
۔ اس حصے کو مِس کرنے سے آپ کی توجہ ہٹ جائے گی اور آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ کلاس میں لیکچر کے دوران کیا ہو رہا ہے
۔ ہمیشہ مستعد سامع رہنے کی کوشش کریں۔ جتنا بہتر طور پر آپ اپنے استاد کو سنیں گے اتنے بہتر نوٹس آپ لے سکیں گے۔اور جتنا ذیادہ آپ ان خیالات بارے سوچیں گے جو آپ نوٹ کر رہے ہیں اتنا ذیادہ آپ کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں آسانی ہو گی۔
۔ نوٹس لینے کے لیے لچکدار حکمتِ عملی اپنائیں جو لیکچر کے انداز کے مطابق ڈھل سکے
۔ یاد رکھیں کہ نوٹس لینے کا کوئی درست طریقہ نہیں ہے۔ ہر ایک کا اپنا مختلف انداز ہو سکتا ہے جو کہ اس کے لیے موئثر ہو سکتا ہے۔ کچھ موٗثر تراکیب درج ذیل ہو سکتی ہیں؛
۔ خلاصہ تیار کریں، ہمیشہ اپنے آپ کو اختصار پر قائل رکھیں
۔ جتنا ممکن ہو صاف لکھیں
۔ اپنے نوٹس کو نمایاں بنانے کے لیے عنوانات اور اعداد کا استعمال کریں
۔ مخففات کا استعمال کریں مگر افراد اور جگہوں کے نام مکمل طورپر لکھیں
۔ ترامیم اور اضافے کے لیے اپنے نوٹس میں جگہ خالی رکھیں
۔ مصنف، موضوع اور دیگر تفصیلات جیسا کہ اشاعت کی جگہ اور وقت، دوسرے تمام مسودات جن سے مدد لی گئی ہے