
مضامین سیکھنے لیے تجاویز -سائنس (طبیعیات، کیمیا،حیاتیات)
۔ہمیشہ نظریے کو سمجھنے کی کوشش کریں نہ کہ اسے رٹنے کی
۔ذہن میں نقشہ بنانے کا طریقہ استعمال کریں، اور اپنے دماغ میں ایک کہانی بنائیں۔
۔ آپ کے ذہن میں اس چیز کا واضع تصور ہونا چاہیے کہ آپ کیا سیکھ رہے ہیں، مضمون کی بنیاد اپنے ذہن میں بنا کر شروعات کریں، اور پھر بڑی تصویر میں تفصیلات بھرتے چلے جائیں۔
۔ تعمیری سوال پوچھنے سے کوشش کریں ، خاص طور پر کیوں اور کیسے، اس تجربے کا نتیجہ یہ کیوں نکلا اور کیسے یہ تصور دئیے گئے نظریے پر پورا اترتا ہے؟
۔ سائنسی مضامین کی بنیاد نظریات پر ہے، ایسے میں تصورات کا واضع ہونا ضروری ہے۔ کلا س میں ہمیشہ متوجہ رہیں، اور دماغی طور پر حاضر۔
۔ کبھی کوئی لیکچر نہ چھوڑیں
۔ اپنے آپ کو کلاس سے پہلے تیار کریں، تصاویر، اشکال اور اصطلاحات سے واقفیت حاصل کریں
۔ صاف ستھرے نوٹس لیں، اور ہر تصویر کو جیسے استاد نے وضاحت کی اسی طرح سے لکھیں
۔ اپنے نوٹس کو ایسی چیزوں سے نتھی کریں جو آپ کو یاد دلاتی رہیں؛
ا۔ سوال پوچھنے کے لیے
۲۔ کسی نقطے کی وضاحت کے لیے
۳۔ کسی کتاب یا شکل کی طرف رجوع کرنے کے لیے
۔ دوستوں کے ساتھ گروپ سٹڈی کریں(لیکن اسے سنجیدگی سے لیں)۔ ایک دوسرے سے جتنا مشکل سوال سوچ سکتے ہیں پوچھیں۔ امتحان کے لیے اپنے سوال تیار کریں
دی پی۔ای۔ای۔ایل میتھڈ:
اگر آپ اس بات پر توجہ دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی پڑھائی میں کیا چیز اہم ہے اور آپ اپنے لیکچر ، نوٹس، اور ہینڈ آؤٹ کو منظم کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہر سائنسی تصور کے اس طریقہ کو آرمانے کی کوشش کریں ۔یہ طریقہ پیل (چھیلنا) کہلاتا ہے۔ یہ چار سادہ مراحل پر مشتمل ایک مخفف ہے جو ان مراحل کی نشاندہی کرتے ہیں جو آپ کو ایک تصور کے بارے سوچتے ہوئے اپناناچاہیے۔ یہ طریقہ آپ کو مواد کی مختلف تہیں اتارکر مواد کی تہہ میں پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔اس طریقہ میں آپ کو ایک تصور کا تجزیہ کرنے کے لیے پوچھنا پڑتا ہے؛
پی؛ پوائنٹ؛ نقطہ کیا ہے؟موضوع یا تصور کا بنیادی نقطہ کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟
ای؛ ایکسپلینشن؛ اس تصور کی وضاحت کیا ہے؟ یہ کیسے کا م کرتا ہے؟ اس کا کام کیا ہے؟
ای؛ ایگزامپل؛ اس تصور کی مثال کیا ہے؟
ایل؛ لِنک؛ اس تصور کا دوسرے تصورات سے کیا ربط ہے؟یہ کیسے آپ کے دوسرے پڑھے یا سنے ہوئے تصورات کے ساتھ کوئی تعلق رکھتا ہے؟