
مضامین سیکھنے لیے تجاویز- انگریزی
ہر مضمون کو موئثر طور پر سیکھنے کا صرف ایک سادہ مگر مشکل فارمولا ہے؛
وقت+صبر و تحمل+کوشش=کامیابی
سیکھنے کے لیے بہت سا وقت، تحمل اور کوشش کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ ہر دفعہ آسان اور لطف دینے والا عمل نہیں ہوتا!اپنے پڑھنے کی عادات اور تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے اپ کو اس فارمولے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا پڑے گا۔ یہاں یہ بات بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ پڑھنے کا کوئی ایک یا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ ہر کوئی مختلف انداز سے سیکھتا ہے۔ اگر آپ کچھ نئی چیز ڈھونڈ رہے ہیں تو درج ذیل تجاویز آپ کی لیے مفید ہو سکتی ہیں؛
انگریزی:
اہداف مقرر کریں:
اپنے لیے واضع اہداف مقرر کریں۔بے شک یہ ایک ہفتے میں سات الفاظ سیکھنے کا ہدف ہو، یا سکول میں اگلے ماہ انگریزی میں پریزینٹیشن یا اسائنمنٹ دینے کا ہدف۔ اہداف آپ کو ترغیب دلاتے رہیں گے۔
انگریزی گرائمر:
انگریزی گرائمر سیکھنے میں سب سے مشکل لگتی ہے، مگر یہ ایک نہائت ضروری چیز ہے۔ آپ مسلسل مشق سے گرائمر سیکھ سکتے ہیں۔ چند اسباق کے ساتھ مشق کریں اور پھر ایک مضمون لکھیں یا اس پر بات چیت کریں اور اپنے نئی سیکھی ہوئی مہارتیں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
مشکل حصے کو وقت دیں:
صر ف اس وجہ سے ان چیزوں پر جنہیں آپ پہلے سے جانتے ہیں وقت ضائع نہ کریں کہ وہ آسان ہیں ۔ اس حصے کی طرف توجہ دیں جو آپ کے لیے سب سے مشکل ہے۔ اگر آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کہاں غلطی کر رہے ہیں ، تو مختصر مضامین یا پیرے لکھیں اور اپنے استاد سے کہیں کہ وہ بار بار کی جانے والی غلطیوں کو نشان ذدہ کر دے۔ تب آپ اپنی غلطیوں کی اصلاح کی مسلسل مشق کریں۔
روزانہ کچھ ناکچھ پڑھیں:
روزانہ ۳۰۔۶۰ منٹ کا مطالعہ آپ کو جو کچھ پڑھا ہے یا د رکھنے میں مدد دے گا۔ ہر سبق کے شروع ہونے سے قبل ، گزشتہ سبق کا اعاد ہ ضرور کرلیں۔
پڑھنے کے گروپ بنائیں:
پڑھائی کے لیے گروپ بنائیں اور اپنی مشکل چیزوں بارے دوستوں سے گفتگو کریں۔ ایک دوسرے کو سکھائیں، اس طرح سے آپ کی اپنے سیکھے ہوئے سیاق و سباق پر گرفت اور بھی مضبوط ہو گی۔ایک دوسرے کے لیے ورک شیٹ بنانے کی کوشش کریں۔
تعلم کے مختلف طریقے استعمال کریں:
زبان سے متعلقہ مضامین کو مختلف طریقوں سے سیکھا جا سکتا ہے، جیسے کہ بولنے، پڑھنے، لکھنے، یا تصاویر کو الفاظ کے ساتھ جوڑنے سے۔ ایسا طریقہ ڈھونڈھیں جو آپ کے لیے ذیادہ مناسب ہو اور پھر اس طریقے کی مشق کریں۔
درست تلفظ:
مادری انگریزی آوازوں کی جہاں تک ہو سکے نقل کرنے کی کوشش کریں۔آپ جتنا ذیادہ الفاظ کو ان کے مادری زبان بولنے والے لہجے میں بولیں گے اتنا ذیادہ آپ کی بات کو سمجھا جائے گا۔انگریزی بولنے والے مقررین کو غور سے سنئیے۔اس بات کا مشاہدہ کریں کہ وہ کیسے الفاظ کو ادا کرتے اور استعمال کرتے ہیں۔
روزنامچہ بنائیں:
ڈکشنریوں کا استعمال کریں اور ہر مشکل لفظ کے معانی ڈھونڈھ کر اس روزنامچہ میں لکھ لیں۔ ہر روز ایک لفظ یا د کرنے کی کوشش کریں۔
اونچی آواز میں پڑھیں:
کسی بھی زبان کی مشق اونچی آواز میں کرنے سے آپ کو چیزیں یاد رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اونچی آواز میں پڑھیں۔