
لکھنے کی مہارت کو فروغ دینا
لکھنے کی مہارت مشق سے پیدا ہوتی ہے۔ سب سے پہلے اس بات کا اندازہ لگائیں کہ آپ کس مقصد کے لیے لکھ رہے ہیں اور کیسے آپ اسے ایک موئثر تحریر بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پرڈائری لکھنا مضمون لکھنے سے مختلف ہے۔ تحقیق یا رپورٹ کا مقصد، انداز اور اجزا مختلف ہیں، جبکہ دوسرے طرف کہانی لکھنا مکمل طور پر ایک مختلف چیز ہے۔ جتنی اچھی طرح سے آپ اپنے ہاتھ میں کام کو سمجھ سکیں گے اتنی ہی آپ کی تحریر کامیاب ہوگی۔
لکھنے کی لازمی عادات:
لکھنے کے لیے لازمی عادات اپنانے سے شروعات کریں
۔ لکھنے کا ایک شیڈول بنائیں، اور روزانہ کی بنیاد پر لکھیں، خواہ آپ ایک گھنٹہ لکھیں یا صرف ۱۵ منٹ، مگر روزانہ لکھیں
۔ اگر آپ کسی مصنف کے معترف ہیں اور اس کی تحریر کا انداز آپ کو پسند ہے تو ، اس بات کو نوٹ کریں اور پھر اس بات کو اپنانے کو کوشش کریں جو آپ کو بہت ذیادہ متاثر کرتی ہے۔
۔ جتنی ذیادہ ہو سکتا ہے کتابیں پڑھیں اور مختلف قسم کے اندازِ تحریر ڈھونڈھیں
۔ اپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کریں اور روزانہ نئے الفاظ سیکھیں
۔ ہمیشہ جو آپ نے پڑھنا شروع کیا ہے اسے ختم کریں۔ کسی چیز کو درمیان میں نہ چھوڑیں۔ جو بری عادات ایک مصنف اپنا سکتا ہے ان میں سے ایک کسی تحریر کو ختم نہ کرنا ہے۔
۔ اپنی کاوش دوسروں کو دکھائیں، تنقید کو مثبت طور پر لیں اور اپنی غلطیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کریں
۔ ایک مصنف کے طور پر ، آپ کے لییقواعد، اوقاف اور تلفظ کو سمجھنااتنا ہی ضروری ہے جتنا اپنے کام کو کسی کو دکھانے سے قبل ترمیم اور سجاوٹ کی ضرورت ہے۔
لکھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے چند تجاویز:
۔ ہمیشہ طاقتور الفاظ کا استعمال کریں۔ اچھی تحریر کے لیے آپ کا واضع اور نقطہ کے عین مطابق ہونا ضروری ہے۔ کسی تحریر یا مضمون کو متاثر کن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ درست فعل یاصفت کا استعمال کریں
۔ اپنے ذخیرہ الفاظ کو بڑھائیں، الفاظ کو دہرانے کی کوشش نہ کریں
۔ اچھی تحریر سادہ اور سیدھی ہوتی ہے، جب تک کہ یہ انگریزی ادب کے لیے نہ لکھی گئی ہو
۔اپنی تحریر کو مشکل نہ بنائیں، صاف اور مخصوص الفاظ استعمال کریں
۔مجہول ہونے کی بجائے فعال رہنے کی کوشش کریں، مثال کے طور پر، یہ نظم لکھی گئی پال سے جب وہ کالج میں تھا ، ایک مجہول فقرہ ہے، جبکہ پال نے نظم لکھی جب وہ کالج میں تھا ، ایک فعال فقرہ ہے۔
۔ جیسے کہ دلائی لامہ نے ایک دفعہ کہا تھا، قوانین کو اچھے طریقے سے جانو تاکہ تم انہیں موئثر طور پر توڑ سکو، بہترین مصنف ہمیشہ قوانین کی پیروی نہیں کرتے، وہ جانتے ہیں کہ قوانین کو کیسے اور کب توڑنا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو پہلے ذیادہ سے ذیادہ لکھنے کی مشق کرنی ہو گی۔
۔ ہمیشہ اپنی تحریر کو دوبارہ پڑھیں اور اگر کوئی چیز آپ کو پسند نہیں تو اس میں ترمیم کریں۔ تحریر میں کوئی چیز کامل شاہکار نہیں ہوتی؛ تمام مصنف آخر میں اپنی تحریروں میں ترمیم کرتے ہیں۔ ترمیم ، تحریر کا لازمی جزو ہے۔
۔ جتنی ذیادہ کتابیں پڑھ سکتے ہیں ضرور پڑھیں، اس سے مختلف اندازِتحریر اور بناوٹ بارے آپ کے علم میں اضافہ ہوگااور آپ کے ذخیرہ الفاظ میں بھی اضافہ ہوگا
۔ رسالے، اخبارات یا کوئی بھی ایسی چیز جو آپ کو پسند ہے ضرور پڑھیں۔ حقیقی دنیا کے بارے جاننا اور پڑھنا ذیادہ مسحور کن ہے بجائے اس کے کہ پرانی ادبی کتابوں کا پڑھا جائے۔ اس سے آپ کو ترغیب ملے گی۔