
اسائنمنٹس لکھنا
ایک اسائنمنٹ کرنے کے لیے کوئی ایک باقاعدہ طریقہ موجود نہیں، ہر طالبعلم کا اسائنمنٹ کو شروع کرنے اور مکمل کرنے کا اپنا انداز ہے۔ کچھ طالبعلم ان خیالات بارے دماغ لڑانے سے شروعات کرتے ہیں، کچھ مصنف اہم نقاط کو کسی کاغذ پر منتقل کرتے ہیں اور پھر اس پر تحقیق کرکے انہیں ترتیب دیتے ہیں۔ اسائنمنٹ کا سب سے مشکل حصہ اسے شروع کرنا ہے، جو کچھ دماغ میں آتا ہے اسے لکھنے کی کوشش کریں اور پھر آخر میں ان کو ترتیب دیں۔
اسائنمنٹ لکھنے کے چھ مراحل ہیں؛
۔ اپنا موضوع اپنائیں
۔ اپنے قارئین کی نشاندہی کریں
۔ تحقیق کریں
۔ تحقیق کا خلاصہ بنائیں
۔ ڈرافٹ لکھیں
۔ نظرثانی /تصحیح املاء کریں
اپنا عنوان اپنائیں؛
خواہ یہ آپ کو دیا گیا ہو، یا موضوع آپ کی پسند کا ہو، اس بارے میں اہم نقاط نوٹ کرنے سے شروعات کریں۔ مختصر فقروں کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ جب ایک تصور آپ کے سامنے آ جائے تو آپ اس پر اپنی تحریر کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔اپنے موضوع کا تجزیہ کریں اور پھر اس کا خلاصہ بیان کریں۔ رائے لینے کے لیے اسے کسی کو دکھائیں۔ اس سے آپ کو غلطیوں کو خط کشیدہ کرنے میں مدد ملتی ہے جن کے بارے آپ لکھتے ہوئے نہیں جان سکے۔
اپنے قارئین کی شناخت کریں؛
جب آپ لکھنا شروع کریں تو اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ کا ہدف کون سے قارئین ہیں۔ کیا یہ صرف جمع کروانے کے لیے ایک پیپر ہے یا اونچی آواز میں پڑھا جانے وا لا مضمون۔ استاد کون ہے او ر اس بات پر وقت صرف کریں کہ وہ کس طرح آپ کی تحریر کو پسند کریں گے۔
کیا وہ سائنس کے استاد ہیں جو ذیادہ منطق کی توقع رکھیں یا انگریزی کے استاد جو کہانی لکھنے یا ادبی انداز کو پسند کرتے ہیں؟ ہر مضمون کے لیے آپ مختلف ذخیرہ الفاظ استعمال کریں گے اورکلاس میں دوستوں کے سامنے پڑھی جانے والی تحریر کے لیے کسی اور طرح کے جملے، اور موسیقیت استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔
تحقیق:
تمام انٹرویو، اقتباسات، تجربات، اعداد وشمار، ویب سائٹ اور رپورٹ کا جائزہ لیں
لوگ: اساتذہ، اساتذہ کے معاونین، تحقیقی لائبریری والا، آپ کو ٹیوشن دینے والا،مضامین کے ماہرین، اور پیشہ ورمحقق
تحقیق کا لائحہ عمل اور اپنے حوالہ جات کی فہرست تیار کریں
۔ اپنے موضوع اور اس کے بیان کو محدود کریں اور اہم الفاظ اور حصوں کو اجاگر کریں
۔ ایسے ۵۰ کلیدی الفاظ کی فہرست مرتب کریں جو آپ کی تحقیق اور تحریر کی بنیاد بناتے ہیں۔ اپنی فہرست کو عام ذرائع اور تجزیات سے مرتب کریں
تحقیق کا خلاصہ تیار کرنا؛
مختصراً اپنے موضوع یا تحقیقی سوال اور اپنے قارئین کا خلاصہ بیان کریں؛
۔ موضوع کیسے محدود یا وسعت اختیار کر گیا ہے؟
اپنے کلیدی معلوماتی ذرائع کی نشاندہی کریں
۔ آپ کا نشانذدہ کردہ اہم تصوریا دلیل کیا ہے؟
۔ آپ کا نشانذدہ کردہ دوسرا اہم تصور یا دلیل کیا ہے؟
۔ آپ کا نشانذدہ کردہتیسرا اہم تصور یا دلیل کیا ہے؟
۔ آپ کے شناخت کردہ تین کلیدی الفاظ کیا ہیں؟
۔ آپ کے شناخت کردہ دو اہم نقطہ نظر کیا ہیں؟
ڈرافٹ/لکھنا:
اس مرحلے پر آپ کے پاس وہ تمام معلومات اور مواد موجود ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ اس پر لکھنے کا ذہن بنائیں
ذہن میں موجود خیالات کو تحریر کی شکل میں لانے کی کوشش کریں
نظر ثانی /تصحیح املاء کریں:
۔ کسی بھی چیز کو آسان نہ لیں
۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کچھ مخصوص غلطیاں کرتے ہیں تو ان کو دوبارہ چیک کریں
۔ تحریر میں بہت سی غلطیاں نادانستہ طور پر کی جاتی ہیں