
کلاس روم میں سیکھنے کی کچھ تجاویز
کلاس سے قبل؛
۔لیکچر کے لیے خود کو تیار کریں۔ اس بات کا پتہ کریں کہ موضوع بارے کیا چیز کتاب میں دی گئی ہے تاکہ لیکچر کے دوران یہ آپ کو نوٹ نہ کرنی پڑھے۔
۔ لیکچر کے موضوع بارے اپنی رائے قائم کریں
۔ اپنے سوالات بنائیں اور پھر خالی جگہ چھوڑ دیں تاکہ ان کا جواب لیکچر کے دوران دیا جا سکے۔
کلاس کے دوران؛
۔سمجھنے کے لیے لیکچر سنیں نہ کہ نوٹس لینے کے لیے
۔ اہم نقاط بارے سنگِ میل پر دھیان دیں کہ آگے کیا ہو رہا ہے یا اہم نقاط کا خلاصہ کیا ہے۔
۔ ان سوالات کے جوابات سننے کی طرف دھیان دیں جو آپ نے لیکچر سے پہلے ترتیب دیے ہیں
۔ اپنے لیے سوالات بنائیں اور پھر لیکچر کے بعد ان کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
۔ اہم نقاط بارے خلاصہ بنائیں
کلاس کے بعد؛
۔ اپنے نوٹس کو پڑھیں اور تمام خالی جگہوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں
۔ لیکچر کے بارے دوسرے لوگوں سے گفتگو کریں
۔ اس بات کا جائزہ لیں کہ کیسے لیکچر نے موضوع بارے آپ رائے تبدیل یا پختہ کی ہے
۔ اپنے نوٹس کو عنوان دیں اورفائل میں لگالیں۔