
پڑھنے کی مہارتیں
قاری یا پڑھنے والے مختلف اقسام کے ہوتے ہیں، کچھ کو پڑھنے سے لگاؤ ہوتا ہے اور کچھ کو پڑھنے پر مجبور کیا جا تا ہے۔اسی طرح سے پڑھنے کے بھی مختلف انداز ہوتے ہیں۔ ہر کوئی روزمرہ میں پڑھنے کا مخصوص انداز اپناتا ہے۔پڑھنے کا ایک عام انداز وہ ہے جو ایک طالبعلم ناول یا کتا ب پڑھنے کے لیے اپناتا ہے۔ اس طرح سے تفصیل سے پڑھنے کا انداز ہے جس میں شروع سے آخر تک ایک ایک لفظ پر توجہ دی جاتی ہے۔ کچھ لوگ صرف صفحات پلٹتے ہیں اور صرف وہ پڑھتے ہیں جو چیز ان کی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ جب آپ کسی ٹیلیفون ڈائریکٹری میں ایک مخصوص نام دیکھتے ہیں، تو آپ باقی تمام اندراجات کو جانتے بوجھتے ہوئے نظر انداز کر دیتے ہیں اور اپنی توجہ صرف اس نام کو تلاش کرنے میں لگاتے ہیں جو آپ کو چاہیے۔
پڑھنے کے یہ روزمرہ انداز تعلیم میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک واضع مقصد، درست مواد کا چناؤ، اور پڑھنے کا درست انداز ہونا چاہیے۔
پڑھنے کی مہارت کی بہتری کے لیے تجاویز؛
۔ اپنے پڑھنے کا ایک واضع مقصد بنائیں
۔ تماممتن یا باب کی مکمل تصویر حاصل کرنے کے لیے، عنوان ، سرخیاں، تصاویر کا تجزیہ کریں۔
۔ طائرانہ ورق اندازی کرنا؛
۔ متن کا مرکزی خیال جاننے کے لیے، متن کے ڈھانچہ کی نشاندہی کریں، اس کے بارے سوال اٹھائیں یا کوئی پیش گوئی کریں تاکہ آپ اپنی توجہ متن پر رکھ سکیں، اور اسے سمجھ سکیں اور جس سے آ پ کو اپنی پڑھائی کا ریکارڈ ملتا رہے۔
۔ جہاں ضروری ہو متن کو نمایا ں کریں یا اس کے ساتھ نوٹ تحریر کریں۔
۔ تفصیل سے پڑھتے ہوئے نوٹ لیتے جائیں۔
۔ غیر معروف الفاظ کے معانی جاننے کے لیے متن کے بارے اپنا گزشتہ علم اور خیالات کو بروئے کار لائیں نہ کہ ان کا مطلب دیکھنے کے لیے رک جائیں۔
۔ پڑھنے کا ایک واضع مقصد اور مختلف قسم کے پڑھنے کے انداز سے واقفیت آپ کے پڑھنے کی رفتار بڑھانے سے ذیادہ اہم ہے۔
۔ اپنے پڑھنے کی رفتار بڑھانے کے لیے آپ اپنی آنکھ کے صفحات پر نظر دوڑانے کی رفتار نہ تیز کریں بلکہ اس بات کی طرف توجہ دیں کہ آپ کی آنکھ ایک بار دیکھنے میں کتنے ذیادہ الفاظ کا احاطہ کرتی ہے۔
پڑھنے کے بعد متن کا جائزہ؛
ایک متن کو پڑھنے کے بعد اس مواد کا جائزہ لینے کے لیے جو آپ نے پڑھا ہے کچھ وقت لیں۔ اس سے پڑھی ہوئی چیز ذیادہ بہتر انداز میں آپ اپنے اندر سمو سکیں گے، اور آپ کو مستقبل میں اس چیز کو حوالہ کے لیے یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو یہ بھی جاننے کا موقع ملے گا کہ آپ کیا چیز ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں پائے ہیں، تاکہ آپ اپنے خیالات کو مزید واضع کرنے کے لیے کچھ اور وقت اس پر صرف کر سکیں۔
پڑھنے کی رفتار کو بڑھانا؛
اس بات کی فکر نہ کریں کہ آپ کس تیزی سے پڑھ رہے ہیں، بلکہ اس بات پر توجہ دیں کہ آپ تین دفعہ نظر گاڑ کر ایک سطر کو پڑھ سکیں۔
۔ جیسے جیسے آپ کو اس میں مہارت حاصل ہو جائے، تو سطروں کے بغیر پڑھنے کی کوشش کریں۔
۔ بعد میں نظر گاڑنے کی رفتار دو فی سطر کر لیں۔
۔ جیسے جیسے آپ کے الفاظ کو گرفت میں لینے کی عادت میں آرام دہ محسوس کرنا شروع کریں گے، آپ کے پڑھنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔