
موئثر تعلیمی عادات
سکول میں اچھے گریڈ حاصل کرنے اور بہتر انداز میں سیکھنے کے لیے طلبا ء کو مثبت رویہ اور مطالعہ کی موئثر عادات اپنانے کی ضرورت ہے۔ مطالعہ کی اچھی عادات کو اپنانے میں کبھی بھی دیرنہیں ہوتی۔اگر آپ ایک نیا تعلیمی سال شروع کر رہے ہیںیا صرف اپنے سکول کی کارکردگی اور گریڈ بہتر بنانا چاہتے ہیں؛ درج ذیل میں کچھ عادات ہیں جن کو آپ اپنانا چاہیں گے؛
کچھ موئثر تعلیمی عادات؛
۔ کلاس سے قبل تمام تر سبق کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیں۔ اس طرح سے آپ وقت سے پہلے سبق کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ جو موضوع کلاس میں پڑھایا جانا ہے اس پر اپنی تحقیق مکمل کریں۔ اس سے استاد پر بھی اچھا تاثر چھوڑیں گے۔
۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نوٹ لے سکیں۔ ان تمام نقاط کو نوٹ کریں جن پر استاد نے لیکچر کے دوران زور دیا ہو۔
۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضمون کی درسی کتاب آپ کے پاس ہو۔
۔ کلاس سے قبل پڑھنے سے آپ کو اندازہ ہو جائے گاکہ کون سی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آ رہی اور آپ کلاس کے دوران اس بارے استاد سے سوال کر سکتے ہیں۔
۔ لیکچر کے دوران اہم نقاط کو نمایاں کریں، اس بات کے نوٹ نہ لیں جو پہلے ہی کتاب میں موجود ہے، اس سے آپ کا وقت اور توجہ ضائع ہوتی ہے۔
۔ ہمیشہ اپنے استاد کو دھیان سے سنیں، اس لیے کہ بعض اوقات استاد اس بات کا اشارہ دے جاتے ہیں کہ اس میں سے کیا چیز ٹیسٹ میں آ رہی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر استاد کسی چیز کو تین دفعہ دہراتا ہے تو بہت ممکن ہے کہ وہ چیز ٹیسٹ میں آ رہی ہو۔
۔ سونے سے قبل اپنے تمام نوٹس، اسائنمنٹ اور پروجیکٹ چیک کرلیں
۔ کبھی بھی سماجی سرگرمیوں کو پڑھائی پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اگر آپ کو سماجی روابط بڑھانے ہی ہیں تو کوشش کریں کہ وہ تعلیمی بھی ہوں، جیسے کہ پڑھنے کے گروپ وغیرہ کا تشکیل دینا۔
۔ اپنے وقفہ کی منصوبہ بندی کریں، شیڈول بنائیں، اور اپنے کام کو ترجیح دیں
۔ صبح کی سیر اور رات کا چلنا دباؤ کم کرنے کی صحت مند عادات ہیں اور ان سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔
۔ اگر آپ ایسے فرد ہیں جو توجہ مزکو ر نہیں رکھ پاتے، تو اپنی کلاسوں کا بوجھ کم کر لیں۔
۔ اپنے نمایا ں پیداواری اوقات اور جگہوں کو دریافت کریں جیسے صبح، سہ پہر یا شام؟
۔ ہمیشہ اپنے آپ کو چیلنج کرتے رہیں۔