
متحرک متعلم
متحرک تعلم ایک ایسا عمل ہے، جس میں حقیقی زندگی کی مشکلات پر کام کیا جاتا ہے، یہ ایسا عمل ہے جس میں چھوٹے چھوٹے گروپ اکٹھے کوئی سرگرمی سر انجام دیتے ہیں، اور اس سے ایک فرد اور ٹیم کے طور پر سیکھتے ہیں۔ علم اور مہارت کی بنا پر طلباء سرگرمی کو انجام دے کر سیکھتے ہیں نہ کہ صرف لیکچر سننے پر اکتفا کر کے۔
متحرک تعلم کے فوائد؛
۔ اس سے تنقیدی سوچ پیدا ہوتی ہے۔
۔ اس سے تخلیق کاری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، اور کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے نئے طریقے تلاش کیے جاتے ہیں۔
۔ اس سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
۔ متحرک متعلم مشکل مسائل کو حل کر کے موئثر رہنما بن جاتے ہیں
۔ یہ انفرادی اور پیشہ وارانہ ترقی کا ایک طاقتور ہتھیار ہے۔
۔ اس سے ٹیم کی شکل میں سیکھنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
۔ اس سے فوری طور پر کرکے سیکھنے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔
۔ متحرک تعلم طلباء میں اس بات کی آگاہی پیدا کرتا ہے کہ کیسے ان کے پوشیدہ مفروضات، عقائد، رویے، ترجیحات، اور دلچسپیاں ان کی سوچ، فیصلوں اور اعمال پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
۔ یہ طلباء اور ٹیموں میں مسائل کو حل کرنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
۔ یہ طلبا ء میں گروپ کے دوسرے ممبران کے ساتھ موئثراور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنے کے قابل بناتا ہے۔
۔ یہ طلباء میں اپنی قیادت کے ہنر اور ٹیم میں شرکت کی مہارت کے اعتماد میں گہرائی پیدا کرتا ہے۔