
ذخیرہ الفاظ کا بڑھانا
ہر کسی کے پاس ایک اچھے ذخیرہ الفاظ کا ہونا اہمیت کا حامل ہے۔ خواہ یہ سکول ہو، ذاتی ترقی کا کوئی کام ہو، ذخیرہ الفاظ کو مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے باقاعدگی سے نئے الفاظ کا سیکھنا ضروری ہے۔ذخیرہ الفاظ کو مضبوط اور وسیع کرنے سے آپ کو زبانی اور تحریری مواصلات میں مدد ملتی ہے۔ اس سے لوگ ذیادہ آسانی سے آپ کو سمجھ سکتے ہیں۔
آپ کے ذخیرہ الفاظ کوبہتر بنانے کے سات آسان طریقے؛
یہاں سات ایسے نقاط دیے جا رہے ہیں جو آپ کے ذخیرہ الفاظ میں بہتری اور وسعت میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں؛
۔ جتنا ذیادہ ہوسکتا ہے پڑھیں؛
جتنی ذیاد ہ ہو سکتا ہے کتابیں پڑھیں۔ نہ صرف کتابیں بلکہ اخبارات، جریدے، ناول، اور ادبی کتابیں وغیرہ، اس لیے کہ آپ جتنا ذیادہ پڑھیں گے اتنا ذیادہ آپ کی نئے الفاظ سے پہچان ہوگی۔
۔ ایک لغت اور معجم پاس رکھیں؛
ہمیشہ ایک جیبی لغت یا معجم اپنے پاس رکھیں۔ جب آپ کو کوئی نیا لفظ ملے تو لغت میں اس کے معانی اور اسکا تلفظ دیکھیں اور پھر معجم میں اس سے ملتے جلتے الفاظ اور تراکیب تلاش کریں۔
۔ایک نوٹ بُک پاس رکھیں؛
نئے الفاظ کو نوٹ بک میں فوری تجزیہ کے لیے درج کرنا اور پھر انکو آہستہ آہستہ روز مرہ کی زبان میں استعمال کرنا اچھا ہے۔ اس کے علاوہ نئے الفاظ کے لیے ایک نوٹ بک رکھنے سے آپ کے ذخیرہ الفاظ کے لیے مزید کمک ملے گی۔
۔ ہر روز ایک لفظ سیکھیں؛
ہر روز ایک نئے لفظ کا استعمال ایک آسان تکنیک ہے جو ذخیرہ الفاظ بنانے میں آپ کو مدد دیتی ہے۔ اس لفظ کو آسانی سے ازبر کرنے کے لیے اس روز جتنا ذیادہ ہو سکے اس لفظ کا استعمال کریں۔
۔ کھیل کھیلیں؛
الفاظ پر مشتمل ایسے کھیل جو آپ کے ذخیرہ الفاظ کو چیلنج کریں اور الفاظ کے نئے معنی تلاش کرنے میں مدد دیں آپ کے لیے نئے الفاظ سیکھنے کی جستجو کا ایک اچھا اور لطف اندوز کرنے والا طریقہ ثابت ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر الفاظ کے کھیل جیسے سکریبل، کراس ورڈ اور ملے جُلے الفاظ وغیرہ۔
۔ذہین گفتگو میں حصہ لینا؛
کسی سے صرف بات چیت کرنے سے ہی آپ کی معلومات اور ذخیرہ الفاظ میں بہتری آسکتی ہے۔ نئے لوگوں سے ملیں، اور ان سے رابطہ بڑھائیں۔ ان کی زندگی کی مختلف کہانیاں سننا آپ کے لیے نہ صرف دلچسپ بلکہ ذخیرہ الفاظ اور علم کو وسعت دینے کا ذریعہ بنے گا۔