
تحریر کی اقسام
ایک مصنف کے لیے تحریر کے تمام انداز کا جاننا ضروری ہے۔ تحریر کے چار کلیدی انداز ہیں جو عام طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ ہر قسم کا اندازِ تحریرمصنف کی شخصیت اور اس کے اپنے قارئین تک پہنچنے کے انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ سکول میں لکھتے ہوئے طلباء کو اسائنمنٹ کی ضروریات بارے اپنے مضمون اور استاد کے مطابق پتہ ہونا چاہیے۔
تحریر کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں؛
۱۔ تشریحی تحریر
۲۔ وضاحتی تحریر
۳۔ قائل کرنے والی تحریر
۴۔ بیانیہ تحریر
تشریحی تحریر:
یہ طرزِ تحریربر مبنی مضمون ہے۔ یہ عام طور پر خودنوشت، سوانح حیات، مضمون، تجربہ، یا معلوماتی رپورٹ اور میڈیا مضمون کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مصنف اپنے حقائق اور اعدادو شمار کا تانا بانا مضمون کے گرد باندھتا ہے مگر اس میں اپنی زاتی رائے کو شامل نہیں کرتا۔
اہم نقاط:
۔ تشریحی تحریر عام طور پر کسی وقوع پزیر عمل کی وضاحت کرتی ہے
۔ تشریحی تحریر عام طور پر حقائق اور اعداد و شمار سے لیس ہوتی ہے
۔ تشریحی تحریر عام طور پر ایک منطقی نظم و ترتیب میں ہوتی ہے
وضاحتی تحریر:
وضاحتی یا بیانیہ طرزِ تحریر تصویری زبان کی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں، بیانیہ طرزِتحریر کے مصنف ایسے الفاظ، اشکال اور تفصیلات کا استعمال کرتے ہیں جو قاری کی ایک سے ذیادہ حسوں کو متاثر کرتے ہیں اور اس طرح سے قاری کو ایک غالب تاثر دیتے ہیں۔ یہ بعض اوقات شاعرانہ انداز لیے ہوتے ہیں، جس میں مصنف واقعات کی تفصیل خاص انداز میں استعمال کرتا ہے بجائے اس کے کہ وہ وقوع پزیر ہونے والے واقعہ بارے صرف معلومات دے۔
اہم نقاط:
۔ اس کا انداز عموماً شاعرانہ ہوتا ہے
۔ یہ نہائت مفصل انداز میں جگہوں، لوگوں، واقعات، حالات اور مقامات کو بیان کرتا ہے
۔ مصنف اس چیز کی ایک تصویر آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے جو وہ دیکھتا ، سنتا، چکھتا، سونگھتا اور محسوس کرتا ہے۔
قائل کرنے والی تحریر:
قائل کرنے والی تحریر رائے، تعصب اور جواز پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا طرزِ تحریر ہے جو قارئین کو کوئی مخصوص نقطہ نظر اپنانے کے لیے آمادہ کرتا ہے، جس کے لیے وہ متن یا تصاویر کا سہارا لیتا ہے جیسا کہ اشتہارات، اداریے، قائل کرنے والے مضا مین، شکائیتی خطوط، یہ سب قائل کرنے والی تحریر کی اقسام ہیں، جہاں مصنف آپ کو کچھ کرنے یا اس پر یقین کرنے کے لیے قائل کرنے اور آمادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اہم نقاط:
۔قائل کرنے والی تحریر وجوہات، دلائل اور جواز سے لیس ہوتی ہے۔
۔قائل کرنے والی تحریر میں مصنف کسی بات پر کھڑا ہو جاتا ہے اور آپ سے کہتا ہے کہ آپ اس کی نقطہ نظر پر یقین کر لیں۔
۔قائل کرنے والی تحریر اکثر اپنے قارئین سے کسی عمل یا کاروائی کے لیے کہتی ہے۔
بیانیہ تحریر:
بیانیہ تحریر ایک ایسا طرزِ تحریر ہے جس میں مصنف اپنے آپ کو ایک کردار کی جگہ رکھتا ہے اور آپ کے سامنے ایک کہانی بیان کرتا ہے یا پھر لوگوں کو لطف اندوزکرنے کے لیے کہانی لکھتا ہے جیسا کہ ایک ناول، مختصر کہانیاں، افسانے، اور پُر تجسس کہانیاں .
اہم نقاط:
۔بیانیہ اندازِ تحریر میں ایک شخص راوی ہونے کی حیثیت سے کوئی کہانی یا واقعہ بیان کرتا ہے۔
۔بیانیہ تحریر میں کردار اور مکالمے موجود ہوتے ہیں
۔بیانیہ تحریر میں منطقی شروعات، وقفہ جات اور اختتامیہ ہوتے ہیں۔
۔ بیانیہ تحریر اکثر ایسے حالات پر مبنی ہوتی ہیں جن میں تنازعات، کشمکش، کاروائی، ترغیبی واقعات، مسائل اور ان کا حل ہو تا ہے۔