
جسمانی فٹنیس
ایسے بچے جو جسمانی طورپر فٹ ہیں ، ان بچوں کی نسبت جو جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں، نئی معلومات کو موثر طور پر اپنے اندر جذب کر سکتے ہیں ۔ طلباء کے لیے جسمانی فٹنس ایسے ہی ضروری ہے جیسے ذہنی فٹنس۔ جسمانی فٹنس ، جسمانی سرگرمیوں سے حاصل ہوتی ہے جو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں اور آپ کے وزن کو صحتمندانہ معیار کے مطابق رکھتی ہیں۔ورزش اور سیر دماغی سکون کے لیے اچھی ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش سے فوائد کے ساتھ ساتھ ایسے بچے جو جسمانی طور پر فٹ ہوتے ہیں وہ اچھی نیند سوتے ہیں، اور دوسرے جسمانی اور ذہنی چیلنجز کو بہتر طور پرقبول کرتے ہیں جیسا کہ سکول کی بس پکڑنا یا ٹیسٹ کے لیے تیاری کرنا۔
بچوں میں جسمانی فٹنس کے تین اہم عناصر ہیں؛
۔ ایسے بچوں سے دور بھاگنا جو ہلتے جلتے نہیں ہیں(برداشت)
۔ بندروں والی بار کو پار کرنا(طاقت)
۔ اپنے جوتے باندھنے کے لیے نیچے جُھکنا(لچک)
ہر کسی کو فٹ رہنے کے لیے کسی نہ کسی طور پر ان تین عناصر کو کام میں لانا ہے۔ ٹریڈ مل اور مشینوں پر ورزش کرنے اور لمبی سیر کے لیے جانے کے علاوہ بھی آپ مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہو سکتے ہیں جیسا کہ دوستوں کے ساتھ والی بال، باسکٹ بال، فٹبال، ٹینس، یا کرکٹ کھیلنا وغیرہ۔ اپنے روزانہ کے معمولات میں اس طرح کی سرگرمیوں کو شامل رکھیں جیسا کہ لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کرنا۔ ورزش کے لیے ایک ساتھی کا مل جانا آپ کو اس راستے پر رکھنے اور گھر سے باہر نکلنے پر آمادہ رکھ سکتا ہے۔
Main sidebar
Sorry, no related items found.