
گریڈ سے فرق پڑتا ہے
یہ نہ سوچیں زندگی میں آپ کو ان معلومات کی صرف ضرورت ہے، اور پرچے میں پاس ہونا کافی ہے۔ گریڈ سے بھی فرق پڑتا
ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو پرچہ کے دوران اچھے گریڈ لینے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
پرچہ حل کرتے ہوئے درج ذیل کا خیال رکھیں
۔ جب آپ کو پرچہ ملے تو متعلقہ معلومات کا اندراج جوابی کاپی پر کر لیں، جیسے کہ رول نمبر وغیرہ
۔ ہدایات کو بغور پڑھیں
۔ کلیدی الفاظ کو نمایاں کر لیں۔ یہ چیز جاننے میں مدد گار ثابت ہوگی کہ کیا کرنا ہے، جیسے حل کرنا ہے، موازنہ کرنا ہے، یا تجزیہ کرنا ہے۔
۔اپنے پرچے کو اچھی طرح سے سمجھیں، اسے مکمل طور پر پڑھنے کے لیے وقت طے کریں
۔ سوالا ت کو حل کرنے کی غرض سے مختلف حصوں میں بانٹیں، یا پرچے کو حل کرنے کا رف پلان بنا لیں، جیسے؛
۱۔ آسان
۲۔ کیے جا سکتے ہیں
۳۔ مشکل
۔ آسان سوالات بارے پر سکون رہیں اور ہمیشہ آسان سوال پہلے حل کریں، اور پھر نسبتاً مشکل سوالات کی جانب بڑھیں
۔اس کے بعد مشکل سوالات کے لیے وقت لیں۔ بعض اوقات مشکل نظر آنے والا سوال حل کرے ہوئے آسان بن جاتا ہے۔
۔ وقت کا خیال رکھیں، اپنی رفتار اور درستگی کو یقینی بنائیں
۔ حساب کرتے ہوئے ہمیشہ تیز تر طریقے کو ترجیح دیں
۔وقت ضائع مت کریں
۔ اپنی گھڑی پر نظر رکھیں
۔ سوال کے بارے سوچنا ضروری ہے مگر یہ وقت اتنا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ہی سوال پر بہت سا وقت ضائع ہو جائے
۔ صرف اس وجہ سے طویل جوا بات نہ لکھیں کہ آپ اسے بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ دی گئی ہدایات کے مطابق جواب دیں
۔ آ پ کو نمونے کے پرچہ جات ۱۴۰۔۱۵۰ منٹ میں حل کرنے کی عادت کی مشق کرنے چاہیے، اس سے آپ کو اپنی رفتار بہتر بنانے میں مدد ملے گی
غور کرنے کے نقاط؛
بری لکھائی آپ کے نمبروں کے حصول پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ بری لکھائی کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ممتحن آپ کا جواب ٹھیک طور پر نہ پڑھ پائے اور جلدی سے اگلے سوال پر چلا جائے۔
۔ سجاوٹ جیسے کہ خطکشیدہ کرنا، نمایاں کرنا یا رنگ بھرنا جیسے کاموں کو آخری فارغ وقت کے لیے چھوڑ دیں
۔ وقت سے دس منٹ قبل ہی اپنے پرچہ کو اچھی طرح سے نتھی کر لیں
۔ زائد سوال کرنے سے اجتناب کریں