
انتہائی کامیاب طلباء کی ۱۰ عادات
اپنی ترجیحات کو واضع طورپر مرتب کریں؛
سکول اور کالج میں بے انتہا مواقع ہوں گے، خواہ یہ باہر کے سماجی یا کھیلوں کے کلب ہوں یا پڑھائی کے گروپ۔ اپنے خوابوں اور اہداف کے مطابق اپنی ترجیحات مرتب کریں۔ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ایک توازن رکھیں۔ اپنے کام کا بوجھ اور دباؤ کم رکھنے کے لیے شیڈول مرتب کریں۔
پابندیء وقت؛
بہت سے لوگ وقت کی پابندی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ پابندی وقت ایک ایسیخاصیت ہے جو زندگی بھر آپ کی کامیابی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ وقت کی پابندی پر عمل پیرا رہنے سے کلاس میں آپ کا ہاتھ اوپر رہے گا یہاں تک کہ بعد میں کام کے دوران بھی۔
ہمیشہ متوجہ رہیں؛
ہمیشہ اس بات کی طرف توجہ دیں کہ سکول میں ، کلاس میں اور لیکچر کے دوران کیا ہو رہا ہے۔ بعض اوقات دماغ بہت سی غیر متعلقہ چیزوں جیسے گھر، دوست یاکوئی اور شےٗ میں کھو جاتا ہے۔ صبح کی سرگرمیوں کو یا گھر پرکیا ہو رہا ہو گا کو پیچھے چھوڑنا مشکل ہے، لیکن جب آپ کلاس میں پہنچیں تو پورے دن کے لیے اپنی توجہ اور اہداف کاتعین کرنے کے لیے کچھ لمحے لیں۔
ایک مستعد سامع بنیں؛
استاد جو کچھ پڑھا رہا ہے اسے غور سے سنیں۔ اسی طرح جب آپ سے کو ئی سوال کیا جائے تو غور سے سوال سنئیے تاکہ آپ اس کا بھر پور جواب دے سکیں۔
ہمیشہ منظم رہیں؛
کرنے والے کاموں کی فہرست مرتب کرنے کی عادت ڈالیں، کتابوں کو سلیقے سے رکھیں، اور کلاس سے قبل رات کو ہی اپنا شیڈول تیار کر لیں۔ اپنے ہوم ورک اور اسائنمنٹ کو دو بارہ چیک کریں۔روزانہ کا شیڈول مرتب کریں۔ اس میں آپ کی پلان کردہ کچھ خاص سرگرمیاں بھی ہو سکتی ہیں جیسے کھیل وغیرہ کی مشق۔ اپنے دن کو شروعات سے قبل ہی پلان کر لیں کہ آج کا دن آپ نے کیسے گزارنا ہے، مگر اس میں ہوم ورک کرنے کے لیے وقت کو شامل کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
حاضر رہیں؛
ہمیشہ پہلی صف میں بیٹھنے کو کوشش کریں اور اپنے آپ کو لیکچر میں مشغول کریں۔ توجہ سے سُنیں۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ جو طا لبعلم پہلی صف میں بیٹھتے ہیں وہ اچھی طرح سے نوٹس لیتے ہیں اور سوال و جواب کے ذریعے ذیادہ بہتر انداز میں لیکچر میں مشغول ہوتے ہیں۔
دوستوں سے گفتگو /بحث کریں؛
وقفے کے دوران، خالی پیریڈ یا سکول کے بعد لیکچر پر دوستوں سے بحث کریں۔ ان سے لیکچر یا اسائنمنٹ پر ان کی رائے کے لیے پوچھیں۔
انٹر نیٹ اور سماجی روابط؛
سیل فون، فیس بُک، یا ای میل کی وجہ سے توجہ کھو دینا آسان ہے۔ انٹر نیٹ کے استعمال سے بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ انٹر نیٹ کو مثبت طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں اور اسے صرف اپنی تعلیم کے لیے استعمال کریں۔سماجی روابط کے لیے اپنے وقت کو پلان کریں، اس لیے کہ جب آپ پڑھنے بیٹھیں تو آپ کی پوری توجہ سیکھنے کی طرف ہو۔
اپنے اساتذہ کو جانیں؛
استاد مدد گار رہنما بھی ہو سکتے ہیں، جب آپ سوالات کے ذریعے کلاس میں ان سے کچھ پوچھتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ اپنا کالج کادرخواست فارم بھرتے ہیں۔
قابلِ حصول اہداف مقرر کریں؛
ہمیشہ قابلِ حصول حقیقی اہداف کا تعین کریں۔