
امتحانات/ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مہارتیں
طلباء کا سب سے بڑا خوف امتحان ہوتا ہے۔ طالبعلم کی زندگی کی یہ حقیقت ہے کہ وہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، خواہ یہ ٹیسٹ ہو، پہیلی ہو، یا امتحان۔ امتحان کے خوف پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ طلباء امتحان سے قبل اپنے آپ کو تیار کر لیں۔ اچھے گریڈ حاصل کرنے کے لیے امتحان سے قبل امتحان کی تیاری لازمی ہے۔آخری وقت میں کی گئی پڑھائی نہ صرف دباؤ میں اضافہ کا باعث بنے گی بلکہ اس سے آپ کے گریڈ مزید نیچے گر جانے کے امکانات ہیں۔
مختلف قسم کے امتحانات کے لیے تیاری کی مختلف حکمتِ عملیاں ہیں۔ درج ذیل میں چند ایسی حکمتِ عملیاں بتائی گئی ہیں جو پورا سال آپ کو ایک مناسب رفتار سے چلتے رہنے میں مدد دیں گی۔
قابلِ حصول اہداف متعین کریں؛
روزانہ کی بنیاد پر پڑھائی کی عادت اپنائیں اوراپنی اسائنمنٹ کو وقت پر مکمل کریں۔ اپنے لیے آسان اہداف کا تعین کریں۔ اپنے سبق کو اسی دن سیکھنے یا مکمل کرنے کی کوشش کریں جس دن یہ پڑھایا گیا ہے۔
ٹائم مینجمنٹ؛
طلبا ء کے لیے سب سے بڑا کام اپنے وقت کا مناسب استعما ل ہے۔ آپ شیڈول بنائیں، اپنے پڑھنے کے اوقات اور دوسرے سرگرمیوں کی تقسیم بنائیں ۔ پڑھنے کے لیے ہمیشہ اچھے وقت کا انتخاب کریں، جب آپ کی توانائیاں عروج پر ہوں اور جب آپ ذیادہ مشقت کر سکیں۔ اس سے آپ کو غیر متوجہ کرنے والی چیزوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کو اپنی توجہ مزکور رکھنے میں آسانی ہو گی۔
اپنے پڑھنے کے انداز کو سمجھیں؛
۔ طلباء اس وقت ذیادہ سیکھتے ہیں جب انہیں پتہ ہو کہ وہ کس طریقہ سے ذیادہ معلومات ذہن نشیں کر سکتے ہیں۔ہر طالبعلم کا سیکھنے کا انداز مختلف ہے، کچھ بصری متعلم ہیں، کچھ سمعی متعلم ہیں اور کچھ متحرک متعلم ہیں۔اپنا قدرتی انداز تعلم اپنانے سے آپ کم وقت میں ذیادہ طاقتور نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک شیڈول ترتیب دیں؛
شیڈول بنانے سے آپ کو اپنی پڑھائی کے اوقات کی تقسیم میں مدد ملے گی؛آپ کو پتہ ہوگا کہ کسی خاص مضمون کی تیاری کے لیے آپ کو کتنے گھنٹے پڑھنا ہے۔ ہر مضمون کے لیے وقت کی ایک حد مقرر کریں تاکہ آپ تمام دن کا کام اور اسائنمنٹ پوری کر سکیں۔
پڑھائی کو جاری رکھیں؛
کلاس کے ساتھ ساتھ چلیں۔ جب آپ ایک لیکچر لینے جاتے ہیں کو تیار ی کر کے جائیں، بغیر متعلقہ لیکچر کے متعلق پڑھے۔ آپ بہت سی باتوں کو سمجھنے کا موقع کھو دیں گے۔
عمدہ نوٹس لینے کی مہارت
عمدہ نوٹس لینے کی مہارت پیدا کریں۔جتنا بہتر آپ استاد کو سنیں گے اتنا بہتر آپ نوٹ لے سکیں گے اور یہ چیز آپ کو لیکچر کو یا د رکھنے میں مدد دے گی۔اس کے علاوہ نوٹس لینے سے سال کے آخر میں آپ کو پڑھائی میں مددملے گی۔
کسی لیکچر کو نہ چھوڑیں؛
روزانہ لیکچر لیں، ہمیشہ مستعد سامع بنیں اور کبھی کوئی کلاس نہ چھوڑیں۔
پڑھائی کا ماحول؛
اچھے دوستوں کی صحبت اپنائیں؛ ان سے تعلیم کے متعلق گفتگو کریں،اپنے ارد گرد معلوماتی چارٹ لگا کر اپنے ماحول کو مفید بنائیں۔
توجہ سے سیکھیں؛
جب آپ توجہ سے سیکھتے ہیں تو آپ چیزوں کو آسانی سے یاد کر لیتے ہیں۔ اس طرح سے آپ کو بار بار انہی چیزوں کو یاد نہیں کرنا پڑتا۔