
(سیلف موٹیویشن(خود ترغیبی
ترغیب کی دو اقسام ہیں؛ بیرونی ترغیب اور اندرونی ترغیب۔ بیرونی ترغیب ، بیرونی ذرائع سے ملتی ہے؛ یہ اہداف کی وجہ سے، دوسروں کی اقدار اور دلچسپیوں کیوجہ سے جن سے آپ متاثر ہوتے ہیں ، ہو سکتی ہے۔ آپ سے تعریف حاصل کرنے کے لیے، انعام کے لیے یا کسی کو خوش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
مگر اندرونی ترغیب اندر سے آتی ہے، اور یہ آپ سے، آپ کے اہداف سے، آپ کے مقاصد سے، آپ کی اقدار اور دلچسپی سے تعلق رکھتی ہے۔اس کو خود ترغیبی یا سیلف موٹیویشن بھی کہتے ہیں۔طلباء کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے، جب وہ اپنے آپ کو غیر متاثر، غیر ترغیب شدہ محسوس کرتے ہیں، ان کو توانائی کم تر درجے پر آ جاتی ہے، اور وہ مسلسل ایک بوریت کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔
لیکن آپ جانتے ہیں زندگی میں کامیابی کے لیے آپ ہر وقت اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔ درج ذیل میں چند ایسی سادہ تراکیب دی گئی ہیں، جو آپ کو ترغیب شدہ رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
ترغیب شدہ رہنے کے لیے تراکیب:
یہاں پانچ تراکیب ہیں جن کی آپ نے پیروی کرنی ہے؛
خواب دیکھیں
خود ترغیبی حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ آپ اپنے خوابوں کا ہدف متعین کریں۔ اپنے ٹریک پر رہنے کا آسان راستہ یہ ہے کہ آپ کے پاس کو ئی واضع ہدف ہو۔ اگر آپ کو اس بات کا واضع احساس ہو کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، توآپ اپنی خواہشوں کے مقصد کے حصول کے لیے پلان کر سکتے ہیں۔ایسے اہداف کا تعین کریں جو مشکل مگر قابلِ حصول ہوں۔ بڑے خواب دیکھیں، صرف اسی طرح سے آپ مشکل مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
منصوبہ بندی کریں
جب آپ ایک ہدف مقرر کر لیں تو پھر اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔ اپنے ہدف کے حصول کے لیے جب آپ اپنے پہلے منصوبہ کو حتمی شکل دیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایک پلان بی بھی ہو، تاکہ اگر پہلا منصوبہ کامیاب نہیں ہوتا تو آپ دوسرے پر عمل کر سکیں۔
عمل کریں
ہدف کا تعین کرنے اور اسے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کے بعد اس منصوبہ پر عمل کرنے کا وقت آتا ہے۔ اس موقع پر وقت کا مناسب انصرام بہت اہم ہے۔ کوئی حیلہ بہانہ نہ ہونے کا مطلب ہے کہ کوئی وقت ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ ٹاسک کو فوراً شروع کر دیں۔ اگر آپ چھوٹی چیزوں سے شروعات کرتے ہیں تو اس میں کوئی عار نہیں۔
اپنے وسائل بڑھائیں
طلباء کے لیے خود ترغیبی کی ایک ترکیب اپنے وسائل کی بڑھوتری ہے۔ تمام طلباء کو اپنے وسائل کو بڑھانا سیکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔ ایسے لوگوں سے ملیں جن کے پاس علم اور مثبت توانائی ہو، جن کے آپ جیسے ہی اہداف ہوں اور ان علم کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ دوسرے آپ رجعی اندازِ فکر اپنائیں۔ مثبت انداز کامیابی کا آدھا راستہ ہے۔
اپنے آپ کو انعام دیں
ہر کوئی تعریف کا خواہاں ہوتا ہے کہ ان کے کام کی تعریف کی جائے۔ خود ترغیبی کے عمل میں کسی کام کو مکمل کرنے کے بعد اپنے آپ کو انعام دیں۔ یہ انسان کے لیے سب سے بہتر اور موئثر ترکیب ہے۔ اپنے آپ کو ایک فوری انعام دیں، جب آپ کو ئی اسائنمنٹ یا ٹاسک مکمل کریں، آپ اپنی پسند کے مشغلہ میں ذیادہ دیر کے لیے مشغول رہ سکتے ہیں، ایک وقفہ لیں یا باہر جا کر تھوڑی تفریح کر لیں۔