
مقاصد کا تعین اور حصول
کچھ اپنے مقاصد آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں، کچھ اس کے حصول کے لیے بہت محنت اور کوشش کرتے ہیں، اور کچھ میں ترغیب کی کمی ہوتی ہے اور وہ درمیان میں ہی اُمید چھوڑ دیتے ہیں۔ کامیاب ترین انسان جانتے ہیں کہ ان کے مقصد کے کیا الفاظ، ڈھانچہ، وقت اور خاکہ ہونا چاہیے، جس سے ان کے لیے مقاصد کا حصول بہت آسان ہو جاتا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ کس طرح مقاصد کوڈیزائن کیا جائے کہ کامیابی حاصل ہو سکے۔
ذیل میں ۱۰ نہائت اہم مراحل دیے گیے ہیں، جو کہ مقاصد کا تعین کرنے اور ان کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
۔ ایسے مقاصد کا تعین کریں جن کا حصول ممکن ہو۔ قابل حصول مقاصد مخصوص ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ جو اپنے مقاصدبا آسانی حاصل کرلیتے ہیں جانتے ہیں کہ کیسے ان مقاصد کو حاصل کرنا ہے، دماغ میں یہ بات نہائت واضع ہونی چاہیے کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔
۔اپنے آپ کو مخصوص رکھیں، کچھ یا ذیاد ہ جیسی تراکیب کا استعمال نہ کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک دن میں دو باب پڑھنا چاہتے ہیں تو اس بات کو مخصوص کرلیں۔ اپنے مقصد کو دماغ میں واضع رکھیں، آپ کا دماغ آپ کو تقریباً ہر چیز حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے اگر وہ جانتا ہے کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔
۔ آسان اور مخصوص مقاصد اپنائیں۔ بہت سے لوگ اور طلباء اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پیچیدہ تراکیب اور حکمتِ عملی اپناتے ہیں۔ مبالغہ آرائی نہ کریں، جب آپ اپنے مقاصد کو مبالغہ آمیز کر دیتے ہیں تو آپ کا دماغ پریشان ہو جا تا ہے۔ اس لیے اپنے مقاصد کو سادہ، واضع اور مخصوص رکھیں۔
۔ ایسا مقصد اپنائیں جس کے بارے آپ پرواہ کرتے ہوں۔ قابلِ حصول مقاصد اہم ہیں۔ کوئی بھی اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پائے گا، اگر ان میں ترغیب نہیں ہے یا وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ اگر آپ حقیقتاً اس کی پرواہ کرتے ہیں اور اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کے لیے کوشش کرنی پڑے گی۔ ایسے مقاصد چُنیں جو حاصل کیے جانے کے قابل ہوں
۔قابل حصول اہداف حکمتِ عملی کے تحت ہوتے ہیں۔ کامیاب لوگ جانتے ہیں کہ عمدہ اہداف ایک ہی وقت میں بہت سے مقاصد حاصل کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ایک دس کلومیٹر کی دوڑ حقیقتاً تقریباً ؛
۱۔ آپ کو اچھا محسوس کروائے گی
۲۔ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے گی
۳۔ آپ کو کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دے گی
۴۔ آپ کے دل کو طاقتور بنائے گی
۵۔ آپ کے دل کی بیماری کے خدشے کو کم کر دے گی
۶۔ آپ کی توانائی اور صلاحیت بڑھا دے گی
۷۔ آپ کی مجموعی شخصیت پر مثبت اثر ڈالے گی
اپنے اہداف کو اس طرح مقرر کریں کہ وہ ایک ہی وقت میں آپ کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کر سکیں۔ اس طرح سے آپ کے پاس اپنے مقصد کے حصول کے لیے ذیادہ وجوہا ت ہوں گی اور آپ انہیں سر انجام دینے میں ذیادہ جوش و خروش محسوس کریں گے۔
۔اہداف یا مقاصدٹھوس اور قابلِ پیمائش ہونا چاہییں۔ لوگ اپنے آپ کو ترغیب ذدہ پاتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ ترقی کر رہے ہیں اور پھر وہ جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر پاتے سخت محنت کرے رہتے ہیں۔اور اہداف ٹھوس بھی ہونے چاہییں۔
۔ایسے اہداف کا تعین کریں ، جنہیں آپ دیکھ، سُن، سُونگھ یا چُھو سکتے ہوں۔ ایسی چیزوں کے لیے کوشش کریں جن سے آپ لطف اندوز ہو سکیں اور جن کو آپ با آسانی ذہن میں لا سکیں۔
۔قابلِ حصول اہداف منطقی ہوتے ہیں۔آپ کے اہداف سمجھ میں آنے چاہییں جب آپ ان کی وضاحت اپنے دوستوں اور خاندان کے سامنے کریں، آپ اہداف جوش دلانے والے، مدد اور حوصلہ افزائی کو راغب کرنے والے ہونے چاہییں۔ آپکے اہداف دسترس سے دور، مگر نظر میں ہونے چاہییں۔
۔اور آخر میں قابلِ حصول اہداف آپ شئیر کرتے ہیں، اس بات کے ذیادہ امکانات ہیں کہ ہم اپنے منصوبے سے جڑے رہیں، اگر ہمیں پتہ ہو کہ ہمارے خاندان اور دوستوں کی مدد ہمارے ساتھ شامل ہے۔