
خود اعتمادی
خود اعتمادی؛
خوداعتمادی کوئی مہارت نہیں جسے سیکھا جا سکے، بلکہ یہ ایک دماغی حالت ہے۔ آپ اپنے بارے میں کیسیسوچتے ہیں؟ کیسے کسی صورت حال میں آسانی سے پریشان ہو جاتے ہیں؟اور کس طرح سے آپ کسی صورت حال سے نمٹتے ہیں۔ہر کوئی خود اعتمادی کے فہم کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔ یہ ایک مسل (پٹھے) کی مانند ہے جس کو بنایا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات یہ کسی شخص کے ذاتی تجربات جن سے اس نے اپنی عزت نفس یا خود اعتمادی کھو دی ہوکی وجہ سے مشکل ہو سکتا ہے۔
خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے تجاویز؛
آپ نے زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس کا احساس کریں۔ بعض اوقات ایسی چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنا آسان ہو تا ہے جنہیں آپ حاصل نہ کر سکے ہوں بہ نسبت ان چیزوں کے جو آپ حاصل کر چکے ہیں۔ ایسی چیزوں پر دھیان دے کر جو آپ حاصل نہیں کر سکے آپ آسانی سے اپنا اعتماد کھو سکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں مثبت رہیں۔ ہر کسی کی کچھ خوبیاں اور خامیاں ہوتی ہیں۔ اپنی خوبیوں پر توجہ رکھیں۔ اپنی خوبیوں کا ادراک کرنا اور اپنی صلاحیتوں کو اپنی خوبیوں کے مطابق ڈھالناآپ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے چھ حکمتِ عملیاں؛
آپ خود اعتمادی پیدا کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے ان حکمتِ عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بٹلر اور ہوپ کے مطابق؛
۔ مشق
۔اس طرح کا رویہ اپنائیں جیسے آپ اس سے ذیاد ہ خود اعتماد ہیں جتنا آپ حقیقتاً ہیں
۔لچکدار رویہ اپنائیں
۔اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔ غلطیوں سے بچنے کا واحد حل اپنے آپ کو جمود کا شکار کر لینا ہے
۔خود ملامتی کی آوازکو خا موش کریں اور اپنے آپ سے حوصلہ افزا باتیں کریں
۔اپنے آپ پر مہربان رہیں
خود اپنے ناقد نہ بنیں بلکہ اپنے بہترین کوچ بنیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں، لیکن نئی بلندیوں کے لیے اپنے آپ کو حوصلہ دیں۔ بٹلر اور ہوپ نے لکھا ہے؛
پل کے نیچے پانی کے گزر جانے کا کلیہ استعمال کریں اور حدوں کے اندر رہنے کا قانون بنائیں۔ ماضی کی کی نا کامیوں ، کمی، اور اُلجھنوں پر خود کو کوسنے سے آپ کے اندر سے اُٹھنے والی حوصلہ شکن آوازوں کو ہو ا ملے گی۔ ان آوازوں کی آکسیجن سپلائی بند کر دیں اور ان کی بجائے اندر سے آنے والی حوصلہ افزا باتوں کی طرف توجہ دیں۔ تصور کریں کہ آپ کے اندر ایک چمپئین چھپا بیٹھا ہے جس کا کام آپ کی بہترین صلاحیتوں کو جِلا دینا ہے۔ یہ شخص کن حوصلہ افزا باتوں کی سرگوشی آپ کے کان میں کر رہا ہے؟ ان پیغامات کی آواز برھائیں تا کہ آپ انہیں واضع اور بلند سن سکیں۔