کھلی فضا میں کھیلنے کا لطف
کھلی فضا کی تازہ ہوا میں ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کے باہر نکل کر کھیلنے کا یہ بھی فائدہ ہے کہ بچے اپنے والدین اور بڑوں کی نگرانی سے آزاد ہوتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو آزاد اور پرسکون محسوس کرتے ہیں اور اپنے طور پر چیزوں کو سیکھتے ہیں۔ اس سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور ان کی فیصلہ کرنے اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس سے بچوں کو سماجی طور پر پختہ ہونے اور سماجی رابطوں کو استوار کرنے میں مدد ملتی ہے۔
والدین بچوں کو باہر کھیلنے کے لیے کیسے آمادہ کر سکتے ہیں؟
والدین اس طرح سے اپنے بچوں کی باہر کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں
کہ بچوں کو خراب موسم کے باوجود ہفتے میں ایک بار ضرور باہر جا کر کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔بچوں کو ہر قسم کے موسم کا تجربہ کرنا چاہیے ، بس انہیں مناسب لباس پہنا دی
بچوں کو سڑک پر حفاظتی اقدامات کے متعلق بتا کراور انہیں گلی کوچوں کی ذہانت میں طاق کرکے اور کس طرح سے وہ لوگوں کو جان سکتے ہیں۔
بچوں کو اجنبیوں کے خطرہ کے متعلق بتا کر اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا طریقہ بتا کر۔