آپ کے پر ی سکولر بچے کے لیے بیرونی سرگرمیوں کے مواقع
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ اپنے چھوٹے بچے کو بہت زیادہ باہر نہیں لے جا رہے اور آپ اس کے ٹی وی /ویڈیو گیمز کے سامنے بیٹھنے کے اوقات کو بھی کم کرنا چاہتے ہیں ، مگر نہیں جانتے کہ یہ کیسے کیا جائے تو آئیے ہمارے پاس آپ کے بچے کو ماحولیات کا دوست بچہ بنانے کے کئی طریقے ہیں۔
بیرونی کھیل کئی طریقوں سے بچے کی علمی اور جسمانی نشوونما کو انگیخت کرتے ہیں. ہر بچے کو جسمانی ورزش اور باہر نکل کر اپنے آپ کو تھوڑا کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دوڑ کر، اچھل کود کر اور جھولا جھول کر یا سائیکل چلا کر اپنے پٹھوں کو استعمال میں لاتے ہیں اور اس طرح سے انہیں سورج کی درکار روشنی بھی مل جاتی ہے۔ ایسے بچے جن کو باہر نکل کر کھیلنے کی اجازت ہوتی ہے وہ ابتدائی عمر سے ہی بہتر حرکات و سکنات کے ساتھ ساتھ توازن اور جسم کے اعضاء کا ربط سیکھ جاتے ہیں۔ ہمارے پاس آپ کے پری سکولر بچے کے لیے باہر جاکر کھیلنے ، لطف اندوز ہونے اور اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے سات آپشنز موجود ہیں۔
چھوٹی دیوار پر چڑھنا
کیا آپ کسی ایسے بچے سے کبھی ملے ہیں جسے چیزوں پر چڑھنا پسند نہ ہو؟ میں بھی نہیں! اپنے گھر کے پچھواڑے اپنےبچے کے لیے دیوار پر چڑھنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کا انتخاب کریں، جہاں وہ آزادی سے اس دیوار پر چڑھ اتر سکے۔ یہ علاقہ بھربھری مٹی سے بھر ہوا ہو جس کے درمیان میں دیوار ہو اور اس پر چڑھنے کے لیے رسہ یا پائپ لگا ہوا ہو ۔ اس دیوار کو خوبصورت رنگوں سے پینٹ کر دیں تو پھر آپ کے لیے اپنے بچے کو واپس گھر کے اندر لانا مشکل ہو جائے گا۔
چھوٹا خیمہ لگانا
کیا آپ کا بچہ دکھاوے کےکھیل کھیلنا پسند کرتا ہے؟ یا پھر وہ لاونج کے کشن کا خیمہ بنا کر اس کے نیچے گھس جاتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اپنے بچے کے لیے باغیچہ میں ایک چھوٹا سا ٹینٹ بنا دیں جہاں وہ اپنے وقت گزار سکے۔ اس سے بچے کو نہ صرف دکھاوے کے کھیل کھیلنے کا موقع ملے گا بلکہ اس میں انفرادیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا۔
رکاوٹوں والی دوڑ
اگر آپ کا بچہ دوڑنا پسند کرتا ہے تو یہ اس کی نشو ونما ایک اچھا موقع ہے۔ یہ اسے اپنی تمام جسمانی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے منطقی طور پر سوچنے کی اجازت دے گا. زمین پر کچھ ٹائر پھینک دیں اور اپنے بچے کو کھیل قواعد بتا دیں کہ کون سا علاقہ جمپ کرنے والا ہے اور کہںاسے مینڈ ک کی طرح کودنا ہے ۔ بچے کی ترغیب کے لیے آپ اس میں سب سے پہلے دوڑ ختم کرنے والے بچے کے لیے چھوٹا موٹا انعام بھی رکھ سکتے ہیں۔
گھر کے پچھواڑے پینٹنگ
اگر آپ کا بچہ مصوری پسند کرتا ہے، لیکن آپ ہمیشہ اس تمام تر گندگی کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں جو وہ سب کرتے ہوئے پھیلاتا ہے تو یہ اس کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے. اپنے بچے کے لیے گھر کے پچھواڑے اس کے لیے مصوری کا ایک زون مقر ر کر دیں ۔جہاں وہ جو چاہے جیسے چاہے پینٹ کر سکتا ہے وہ دالان میں پڑے پتھر ، چھوٹی موٹی لکڑیاںیا پھر قدرت کو اپنے چھوٹے سے کینوس پر پینٹ کر سکتا ہے اور اگر چاہے تو کسی درخت کے تنے پر پریوں کا گھر بنا سکتا ہے۔
رسی کا جھولا
اگر آپ کے گھر میں بڑے جھولے کے لیے جگہ نہیں ہے تو رسی کا جھولا آپ کی اس کمی کو پورا کر سکتا ہے۔ درخت کی شاخوں کے ساتھ رسی باندھ کر ان کے ساتھ کچھ ٹائر باندھ دیں۔ اس سے آپ کے بچے کو جھولے کا تجربہ اور لطف دونوں حاصل ہوں گے۔
کیڑوں/ چٹانوں کی کھوج
اپنے بچے کو فطرت کے ساتھ جانے دیں۔ اسے وقتا فوقتا باہر لے جاکر نئے پودے، چٹانیں، اور محفوظ کیڑوں پر نظر ڈالنے دیں اور اسے بتائیں کہ یہ سب کس قدر اہم ہے۔ اس سے آپ کا بچہ فطرت کا دوست بن جائے گا اور فطرت کی قدر کرنے لگے گا۔
پانی کے چھینٹے اُڑانا
آپ کے بچے کے پانی سے محضوظ ہونے کے لیے آپ کے گھر میں ایک سوئمنگ پول کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ پانی کے چھینٹے اُ ڑانے کے لیے آپ کے ہاں پلاسٹک کے ٹب سے بھی کام چل جائے گا۔