پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

میٹرک کے امتحان 2012 (سالانہ) کے 48 پوزیشن ہولڈرز لڑکوں میں سے کسی نے بھی اس اعزاز کے بارے نہیں سوچا ہوگا جو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ان کو عطا فرمایا گیا۔
انہیں پنجاب ہاؤس مری میں پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. اپنی طرز کی اس انوکھی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے میاں مجتبی شجاع الرحمن نے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نمائندگی کی جنہوں نے ان بچوں کو مری کے تین روزہ تفریحی اور مطالعاتی دورے کی دعوت دی تھی۔
طالب علموں نے مری میں مقبول پکنک سپاٹس کا دورہ کیا، جبکہ ان کے قیام کے دوران انہیں سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا گیا۔ گارڈ آف آنر اور سٹیٹ گیسٹ کا درجہ، انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام بورڈز کے 48 پوزیشن ہولڈر طلبا کو ان کے ٹیلنٹ اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کی خاطر دیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،وزیر تعلیم میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ "تعلیم کا فروغ جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے ضروری اور اہم ہے." انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اپنائی گئی تعلیم کےفروغ کے لئے میرٹ پر مبنی بے مثال پالیسیوں کی تعریف کی۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے طالب علموں کے درمیان مقابلے کی فضا کو فروغ دینے کے لیے ان طلباء کو لیپ ٹاپ کے ساتھ نقد انعامات سے نوازا ہے تاکہ وہ تعلیم کے لئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو غیر ملکی یونیورسٹیوں کے دوروں کی پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ۴۰۰۰۰ طلباء کو پنجاب انڈومنٹ ایجوکیشن فنڈ کے تحت قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیم کے لیے وظائف سے نوازا گیا ہے۔
ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے ان طلباء نے اس موقع پر اپنی انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے ان کو عطا کردہ اعزاز نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ تمام طالب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ علم کے حصول کے لیے سخت محنت کریں گے تاکہ اپنے تعلیمی کیریر میں مستقبل میں بھی شاندار نتائج حاصل کر سکیں۔