کچھ لوگوں میں پیدائشی طور پر ایک اچھے استاد کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ کچھ کو تدریس کے فن میں مہارت حاصل کرنی پڑتی ہے۔ تدریس ایک پیچیدہ عمل ہے جس کو جانچنا، سمجھنا اور اس میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایک اچھا استاد ہونے کے لیے اس کا نصاب کے مقاصد کو سمجھنا ضروری ہے۔ نصاب کا مقصد طلباء کوایسا علم، مہارت، اقدار اوررجحانات سکھاناہیں جوانہیں زندگی میں کامیابی سے ہمکنار کر سکیں۔ کوئی بھی مضمون ہو، لیسن پلاننگ بہت اہم ہے۔ جب آپ اپنے طلباء کو ایک مخصوص مضمون پڑھانے کے لیے تیار ہیں اور آپ نے پہلے ہی اپنے سبق بارے اپنے نوٹس تیار کر رکھے ہیں توتدریس کا عمل آپ کے لیے آسان ہو گا اور ذیادہ خود اعتمادی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
اس سیکشن میں آپ نصاب بارے سیکھ سکیں گے، لیسن پلان پر تجاویز پائیں گے اور کس طرح آپ مختلف طریقوں سے مختلف مضامین پڑھا سکتے ہیں۔
کچھ لوگ پیدائشی استاد ہوتے ہیں اور کچھ لوگوں کو فنِ تدریس سیکھنا پڑتا ہے۔ تدریس ایک پیچیدہ عمل ہے، جس کو کھنگالنا، سمجھنا اور …
مزید پڑھیں ۔۔۔۔نصاب کی منصوبہ بندی کا ایک اہم پہلووقت کی قدر ہے۔ وقت کی تقسیم نہائت احتیاط کے ساتھ اور آپ کے نصاب کے ادہاف، سبقی …
مزید پڑھیں ۔۔۔۔نصاب کی منصوبہ بندی کرتے وقت، دیے گئے وقت کے اندر اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا انتظام کریں۔ ایسا کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ …
مزید پڑھیں ۔۔۔۔ہر استاد کا اپنا پڑھانے کا انداز ہے۔ ہو سکتا ہے کچھ صرف کلاس روم کے سامنے کھڑے ہو کر لیکچر دے سکتے ہیں، کچھ …
مزید پڑھیں ۔۔۔۔