کلاس روم ہمیشہ سے ہی ایک غیرمتوقع جگہ رہی ہے۔ سکول کے پہلے دن طلباء کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ استاد کس طرح کا رویہ اختیار کرے گا یا ان سے کس طرح کا سلوک کیا جائے گا۔ کس طرح کی صورت حال میں انہیں سزا ملے گی یا ڈانٹا جائے گا۔ یہ صورت حال ہر کلاس کے لیے مختلف ہوتی ہے، کنڈرگارٹن کے بچوں کے لیے سکول کی فضا ایک با لکل نئی چیز ہوتی ہے۔ پرانے طلباء اس تجربے سے گذر چکے ہوتے ہیں۔ اگر طلباء کو سکول میں پیش آنے والے رویوں بارے شک و شبہ ہو تو طلباء اپنے انداز اپنا لیتے ہیں۔ جیسا کہ ایک تجربہ کار استاد نے ایک دفعہ کہا تھا، ” اگر آپ کے پاس اپنے طلباء کے لیے کوئی پلان نہیں تو ان کے پاس آپ کے لیے یقیناکوئی پلان ہوگا۔
یہ سیکشن آپ کو ایسا مواد مہیا کرے گا جس سے آپ کو کلاس روم میں اپنے طلباء کو منظم رکھنے میں مدد ملے گی۔ آپ جان پائیں گے کہ کیسے آپ اپنے طلباء کے لیے رول ماڈل بن سکتے ہیں اور کیسے آپ طلباء کو اپنے لیکچرز سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اُٹھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔