کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ تمام وقت کلاس میں بیٹھے رہے یا پریزینٹیشن دیکھتے رہے اور آخر میں آپ کو پتہ چلا کہ آپ نے تو کوئی چیز سیکھی ہی نہیں؟ شائد استاد آپ کی توجہ کھینچنے میں ناکا م رہا، شاید آپ سننے کے موڈ میں نہیں تھے۔ ٹھیک ہے! آئیے! پھر اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم زندگی بھرسیکھتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نےاس بات پر سنجیدگی سے غور کیا ہے کہ آخرسیکھنا کیسے سیکھا جائے؟اوراس کا مطلب کیا ہے؟ چلیے میں اسے یوں بیان کرتا ہوں کہ چونکہ استاد لیکچر دے رہا ہے اور آپ کلاس میں بیٹھ کر نوٹس لے رہے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ سیکھ بھی رہے ہیں