عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے مطابق صحت سے مراد مکمل جسمانی، ذہنی، اور معاشرتی بہبود ہے نہ کہ صرف بیماریوں کی عدم موجودگی۔ ہم سب کا صحتمند اورفٹ رہنا ضروری ہے۔ فٹنس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ نے تما م دن کرکٹ کھیلنی ہے(حالانکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے اندارہ ہوتا ہے کہ کرکٹ کا فٹنس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ) اس کا آسان مطلب ہے جیسے کہ آپ کو روزانہ چہل قدمی کرنی ہے۔ اپنے آپ کو فٹ رکھنے سے آپ کو اپنے دماغ اور جسم کو مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاررکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سیکشن میں آپ کو ایسی تراکیب اور تجاویز فراہم کی جائیں گی جو آپ کو صحتمند رہنے پر آمادہ رکھیں گی۔
ایسے بچے جو جسمانی طورپر فٹ ہیں ، ان بچوں کی نسبت جو جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں، نئی معلومات کو موثر طور پر …
مزید پڑھیں ۔۔۔۔