زندگی میں کوئی بھی تنہا کامیا ب نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے کہ آپ کئی کام کسی کی مدد کے بغیر کرنے کے قابل ہوں، لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کو اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت رہتی ہے۔ آپ کا خاندان اور آپ کے دوست دنیا میں سب سے بڑھ کر آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ آپ کے لیے بہتری کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اپنے خاندان سے مستقل رابطے میں رہیے اور ایسے دوست بنائیے جو آپ کو کامیابی کی طرف دھکیلتے رہیں۔ اس سیکشن میں آپ خاندان، دوستوں اور سماجی زندگی کی اہمیت بارے ایسے مختلف آرٹیکلز پائیں گے جو آپ کے لیے اور آپ کے بچوں کے لیے مفید ہوں گے