تمام دن گھر پر رہ کر ٹی وی دیکھنا اچھا محسوس ہوتا ہے مگر جیسے جیسے دن گزرتے ہیں لوگ اس سے اکتا جاتے ہیں۔ گھر سے باہر نکل کر کھیلوں، تعلیم ، فن یا سیاست سے جڑی کسی سرگرمی میں حصہ لینا ضروری ہے۔ مختلف سرگر میوں میں حصہ لینے سے آپ کو اپنے ذہن کو صاف رکھنے میں مدد ملتی ہے، آپ کو اپنی ٹائم مینجمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کا موقع ملتا ہے، دوسرے مختلف لوگوں سے بات چیت کر کے اپنی معاشرتی صلاحیتوں میں اضافے کا موقع ملتا ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کسی ہدف کو حاصل کرنے کی خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔اپنے آپ کو صحتمند، اور فٹ رکھنے اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے بہت سی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ ہمارے اس سیکشن کو وقتاًفوقتاً دیکھتے رہیے۔