سکولوں میں ڈرامہ اور کھیل کی اہمیت
ڈراموں اور کھیل فنون لطیفہ کی جدید ترین اشکال ہیں۔ یہ ایک وسیع میدان ہے جس میں میڈیا کے بہت سے پہلو سما جاتے ہیں اور اس کے ذریعے متنوع قسم کے مواد کی ترجمانی کی جاسکتی ہے۔ ہم عام طور پر ڈرامہ کو ٹیلی ویژن پر پیش کیے جانے والے کھیلوں کی شکل میں دیکھتے ہیں مگر یہ بھی بہت ابتدائی عمر میں ہی بچے کے لیے مددگار اور سودمند ثابت ہو سکتے ہیں۔
آج کل آپ کے بچے ایک ڈرامائی دنیا میں رہ رہے ہیں اور چیزیں پہلے کی نسبت بہت کم بامعنی ہو گئی ہیں. ڈرامے اور کھیل آپ کے بچوں کو دلچسپ انداز میں بہت سی چیزیں سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ خود اعتماد اور چست ہے تو اسے سکول یا کالج میں ہونے والی تمام تر ڈرامائی سرگرمیوں میں حصہ لینے دیں۔ اس بارے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں کیونکہ بہت سے طریقوں سے ڈرامہ آپ کے بچے کے لیے سود مند اور تعلیمی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کیسے؟
اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک راستہ:
آج رواِیتی کلاس روم کے باہر بھی ایک دنیا ہے، اور تمام مضامین میں ‘اے’ لینا ہی واحد ٹیلنٹ نہیں ہے۔ آپ کے بچے میں مختلف قسم کے ٹیلنٹ ہو سکتے ہیں ، جیسا کہ اداکاری، صداکاری، یا موسیقی کا کوئی اوزار بجانے کی صلاحیت۔ سکول کے ڈراموں اور کھیل میں حصہ لینے سے آپ کے بچے کو موقع ملتا ہے کہ وہ پڑھائی کے علاوہ اپنی شخصیت کے دوسرے رنگ بھی دکھا پائے۔ اس سے ان کو اپنے آپ کو ثابت کرنے اور اپنے ہنر اور تخلیقی صلاحیت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
چیزوں کو زیادہ تیزی اور آسانی سے سیکھنا:
سکولوں کے ڈرامے مختلف موضوعات پر ہوتے ہیں۔ وہ معلوماتی جیسا کہ آزادی پر ، یا پھر تفریحی جیسا کہ بچوں کی کہانیوں پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے ڈرامے بھی ہوتے ہیں جن میں مختلف قسم کے معاشرتی مسائل اُٹھائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ کیسے وہ ان معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے ڈراموں میں حصہ لے کر بچے تاریخ کے کرداروں بارے معلومات حاصل کرتے ہیں اور معلوماتی ڈرامہ ہونے کی صورت میں بہت جلد اور آسانی سے ان معلومات کو جذب کر لیتے ہیں۔
باہمی اشتراک سے سیکھنا:
جب آپ کا بچہ ڈرامہ میں حصہ لیتا ہے تو اسے مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے اسے ہم آہنگی اور دوسروں سے تعاون کی ضرورت پڑے گی اس طرح سے بچہ ان گروپوں میں کام کرکے باہمی اشتراک کا ہنر سیکھتا ہے۔
خود اعتمادی میں اضافہ
اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے آپ کے بچے کے اعتما د میں یقینا اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے ملنے والی تعریف اور حوصلہ افزائی اسے مزید محنت کے لیے آمادہ کرے گی۔ یہ آپ کے بچے کی فنون لطیفہ کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ والدین کے طورپر آپ کی مسلسل حمایت بچے میں اعتماد پیدا کرنے میں مددگار ہوگی تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دوسروں کو دکھا سکے، اس لیے اپنے بچے کو ہمیشہ اس کی ترغیب دیتے رہیں۔