• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • ‘فوربز’ کی نوجوانوں کی فہرست میں پاکستانی شامل
    May 9, 2015
  • تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت 119 پاکستانی طلبا امریکہ میں پہنچ گۓ
    May 9, 2015
  • برطانوی اسکولوں میں چینی طرز تعلیم کا منفرد تجربہ
    May 9, 2015
  • دو کم سن پاکستانیوں کی نمایاں کامیابی
    May 8, 2015
  • طلبہ کی دلچسپی کے لیے یوٹیوب سے اسباق پڑھانے کی تجویز
    May 6, 2015

تعلیمی کامیابی کے لیے صرف ذہین ہونا کافی نہیں: مطالعاتی جائزہ

May 9, 2015

ذہانت ایک ایسی چیز ہےجو انسان کو قدرت کی طرف سے ودیعت ہوتی ہے اور ذہانت کو تعلیمی کامیابی کی کلیدتصور کیا جاتا رہا ہے۔

لیکن اب ایک نئے جائزے سے پتا چلا ہے کہ صرف ذہانت کے بل بوتے پر بچوں کی مستقبل کی کامیابیوں کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے بلکہ ماہرین کا کہنا ہےکہ ذہانت کے مقابلے میں بچے کی شخصیت مستقبل کی کامیابیوں کے لیے زیادہ بڑی پیش گوئی ہو سکتی ہے۔

مطالعے سے وابستہ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہےکہ انھیں اپنے بچوں کی ذہانت پر توجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی شخصیت کو بہتر بنانے پر بھی بھر پور توجہ دینی چاہیئے کیونکہ تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے بچے کی شخصیت ذہانت سے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

‘گریفتھ یونیورسٹی اسکول’ کے اطلاقی نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر آرتھر پوروپاٹ نے کہا کہ، ان کے مطالعے سے تعلیمی کامیابی کے لیے ذہانت کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے بلکہ ایک چھوٹی سی مثال ہے کہ اگر آپ کا بچہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتا ہے اور زیادہ تر گم سم رہتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہوشیار بھی ہے تو ایسے بچے کو اس کے خود ساختہ ماحول سے باہر نکالنا اورمسلسل تعلیم میں مشغول رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شخصیت کی پانچ خوبیوں میں سے ‘دہانت’  اور ‘کشادہ دلی’ کی خوبیاں تعلیمی کامیابیوں کے لیے زیادہ بہتر پیشن گوئی ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ دونوں خوبیاں دوسرے الفاظ میں ‘سخت محنت ‘ اور’تجسس’کا اظہار کرتی ہیں جن کی مدد سے ہم بہت سی چیزوں کےحاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں قطع نظر اس کے، کہ ہم کتنے ذہین ہیں ۔

علاوہ ازیں شخصیات کی پانچ خوبیاں جن میں ‘موافقت’  اور سماجی طور پر سرگرم ہونے کے علاوہ ‘جذباتی استحکام’  شامل ہے، سیکھنے کے لیےحکمت عملی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ‘کشادہ دلی’ اور’ دہانت’ کی خوبی کے لیے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ میں تعلیم میں مشغول ہونے کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں پھر وہ چاہے اساتذہ سے بات چیت کے ذریعے یا پھر دوستوں کی مدد کر کے تعلیم سے منسلک رہتے ہوں۔

بعض مطالعوں کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ایسے طلبہ جو خود کو کافی ہوشیار تصورکرتے ہیں اکثر زیادہ محنت سے جی چراتے ہیں جس کی وجہ سےکلاس میں پیچھے رہ جاتے ہیں لیکن اس کےبرعکس مدد گار شخصیت کا حامل طالب علم ایک اوسط طالب علم کے مقابلےمیں اعلی گریڈ حاصل کرسکتا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر آرتھرنے بتایا کہ تجربے کے دوران طلبہ نےاپنی شخصیت کی درجہ بندی کےذریعے یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں کے لیے پیشن گوئی کی جیسا کہ وہ اپنے امتحانی نمبر دیکھ کر کرتے ہیں لیکن جب ان کی پہچان کے لوگوں نے طلبہ کو شخصیت کی بنیاد پر نمبر دئیے تو ان کی پیشن گوئی متوقع گریڈ کےحوالے سے چار گنا زیادہ درست ثابت ہوئی ۔

ڈاکٹر آرتھر نے کہا دیگر مطالعوں سے ایسے شواہد ملے ہیں کہ شخصیات کی خوبیوں کے فوائد بالغ ہونے تک آپ کے ساتھ رہتے ہیں ۔

ایک پچھلے مطالعے سے پتا چلتا ہےکالج کے سابق طلبہ تنظیم کےمقبول طلبہ گریجویشن کے 35 بعد اپنے غیرمقبول ساتھیوں کی نسبت 2 فیصد زیادہ کمائی کر رہے تھے۔

بقول ڈاکٹر آرتھر اس کی وجہ ان کی شخصیت کی کچھ خوبیاں تھیں جو انھیں لوگوں کے ساتھ مربوط کرنےاور بہترمواقع فراہم کرنے میں مدد کر رہی تھیں۔

  ڈاکٹر آرتھر کے مطالعے سے ایک اچھی خبر یہ ملتی ہے کہ اگر انسان چاہے تو اپنی شخصیت میں کبھی بھی تبدیلی لاسکتا ہے دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر آپ کی ذہانت میں کمی یا کوتاہی ہے توآپ اپنی شخصیت پر کام کرنا شروع کردیں۔

Source: Voice of Ameica

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com