نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات 2مئی سے
April 27, 2015

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر) کے عملی امتحانات ۲مئی ۲۰۱۵ سے شروع ہونگے جو ۲۰ مئی۲۰۱۵ تک جاری رہینگے۔ عملی امتحان میں پچھلے سال کے فیل شدہ اُمیدوار اپنے اسکول کے موجودہ اُمیدوار وں کے ساتھ امتحان دے سکتے ہیں۔جبکہ ایڈیشنل پیپرز ،امپرومنٹ آف گریڈ،اوّل ودوم باہم (کمبائنڈ) اور دوسرے بورڈ سے آنے والے امیدواروں کے امتحانات بعد میں منعقد کئے جائیں گے۔
Source: Jang News