
(مضامین سیکھنے لیے تجاویز – معاشرتی علوم(تاریخ اور جغرافیہ
معاشرتی علوم کے دو حصے ہیں، تاریخ اور جغرافیہ۔ بعض اوقات تاریخ پڑھنا اکتا دینے والا مضمون لگتا ہے، لیکن اگر آپ جانتے ہیں کہ کیسے اسے ایک دلچسپ اور تفریحی مضمون میں تبدیل کر سکتے ہیں تو آپ یہ اکتا دینے والا نہیں رہے گا۔
معاشرتی علوم پڑھنے کے لیے کچھ تجاویز دی گئی ہیں؛
۔ ایک موضوع کو پڑھتے ہوئے نام، جگہوں، واقعات، اور تاریخوں کو اجاگر کریں اور انہیں واقعات سے منسلک کریں۔
۔ کسی خاص واقعہ میں ملوث افراد اور جگہوں کے بارے ایک چارٹ مرتب کریں۔
۔ بعض اوقات ترنم چیزوں کو یاد رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
۔ مشکل سے سمجھ آنے والے پیراؤں کی خود ساختہ تشریح بنائیں۔مواد کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کریں، اس کے معانی نکالیں، ان معانی کو دوسری چیزوں سے منسلک کریں، ان حصوں کو پیرا کے دوسرے حصوں سے جوڑیں۔ اس متن کے حوالہ جات تیار کریں اور ذہنی نوٹ بنائیں جو کہ مصنف کے متن سے نزدیک تر ہو۔
۔ اس پیرا گراف کے آگے سوالیہ نشان لگائیں جو ابھی تک آپ کی سمجھ میں نہیں آیا۔
۔ممالک کے محلِ وقوع، ان کے موسموں، زراعت اور رسومات کے بارے جاننے کے لیے، نقشہ بنائیں اور ہر ملک بارے حقائق کو اس میں لکھ لیں۔اسی طرح سے آپ کسی باب کے اہم تصورات بارے ایک خاکہ ترتیب دے سکتے ہیں۔
۔ جغرافیہ میں ہمیشہ تقریباً کہاں کے سوال سے شروعات کریں گے۔
آپ کو بامعنی نقشہ جات بنانے کی ضرورت ہے۔ نقشے کے ایک خاکے سے شروعات کرتے ہوئے ہوئے آپ زمینی خدوخال ڈال سکتے ہیں، کہ پہاڑ، میدان اور ٹیلے کہاں ہیں۔ بعض اوقات یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ قدرتی ذخائر کہاں پر ہیں، اور آبادی کہاں پر ہے، شہر اور بستیاں کہاں ہیں۔
۔ آپ ایک ٹائم لائن بنا کر اہم لوگوں اور واقعات کو بھی دکھا سکتے ہیں۔
۔ کسی بھی واقعہ کو یاد رکھنے کے لیے اس کی کہانی بنائیں، اور اہم تصورات، شخصیات، اصطلاحات اور واقعات کی فہرست بنا لیں۔
۔ جن چیزوں کو آپ ضروری سمجھتے ہیں ان کے بارے نوٹ کریں